Categories: قومی

آج ملک بھر میں گڈفرائی ڈے کا تہوار منایا جارہا ہے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج گڈ فرائی ڈے منایا جارہا ہے۔ یہ دن عیسیٰ علیہ السلام کے صلیب پر چڑھائے جانے اور اُن کی موت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ گڈفرائی ڈے کی روح برائی پر جیت کی فتح ہے۔ گڈفرائیڈے کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کے لیے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ البتہ کووڈ-اُنیس کے معاملوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے گڈفرائی ڈے کی تقریبات اور دعائیہ جلسے ممکن نہیں ہیں، جب کہ ایسٹر تقریبات 4 اپریل بروز اتوار کو منعقد ہوں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گڈفرائی ڈے ہمیں حضرت عیسیٰ کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاددلاتا ہے۔ آج ایک ٹوئٹ میں جناب مودی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ہمدردی اور رحمدلی کے ایک مکمل علامت ہیں، جنہوں نے ضرورت مندوں کی خدمات کی اور بیماروں کو تسکین دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے گڈفرائی ڈے کے موقع پر ہر ایک شخص کے لیے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ جناب نائیڈو نے آج ایک ٹوئٹ میں کہاکہ گڈفرائی ڈے ہمیں،حضرت عیسیٰ کی عظیم قربانی کا یاد دلاتا ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمتاور محبت، ہمدردی اور سچائی کا پیغام عام کرنے کے لیے وقف کردی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اِس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر عمل کریں اور اُن کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago