قومی

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جی 20 ممالک سے کہا

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او،  عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج  جی 20 ممالک سے کہا کہ وہ ‘‘اختلافات سے بالاتر ہو کر’’ دنیا کو درپیش عالمی چیلنجوں سے نمٹیں اور ایک خاندان کے جذبے کے ساتھ ،عالمی فلاح و بہبود کے لیے جی 20  کے رکن کے طور پر کام کریں۔

یہاں جی 20 سائنس کے وزراء کے اجلاس میں اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا،

ہندوستان ہمارے دور کے پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے میں عالمی تعاون اور علم کے اشتراک کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی ہر بین الاقوامی فورم  میں  وقتاً فوقتاً اس کا اعادہ کرتے رہے ہیں۔

وزیر موصوف  نے جدت طرازی کی ثقافت کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور سب کے لیے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی دانش مندی ، مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے جی 20ممالک پر زور دیا کہ وہ جامع، مساوی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک گہرے ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھیں۔

اس حقیقت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ متعدد رکن ممالک کو ان کے قومی سائنس کے درجہ بندی میں اعلیٰ سطح پر نمائندگی دی جاتی ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ گروپ بڑے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جیسا کہ ہم نے حال ہی میں کووڈ وبائی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی جی 20  صدارت کے دوران، ہم ایک بہتر کل کے لیے عالمی تحقیق اور اختراع کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں، سائنس دان اور محققین خلائی تحقیق سے مصنوعی ذہانت، بائیو ٹیکنالوجی سے لے کر نینو ٹیکنالوجی تک بہت سے شعبوں میں جدید دریافتوں اور پیشرفت میں سب سے آگے رہے ہیں اور انہوں نے سائنسی تفہیم کی حدود کو آگے بڑھایا ہے اور اختراعات کو فروغ دیا ہے۔ جس سے پوری انسانیت کو فائدہ ہوتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago