قومی

اتراکھنڈ: اترکاشی کے ڈانڈا میں ایولانج برفانی تودہ گرنے سے دو ٹرینرز کی موت

08لوگوں کوبچایاگیا،این ڈی آر ایف کی پانچ ٹیمیں نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ کے بیس کیمپ پہنچیں

نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ کے 29 کوہ پیما اترکاشی کے پسماندہ ضلع میں ایولانج کی ڈانڈا 2 پہاڑی چوٹی کے قریب آنے والے برفانی تودے میں پھنس گئے۔ ان میں سے آٹھ افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ دو ٹرینرز کی موت ہو گئی ہے۔

اب کہا جا رہا ہے کہ 21 کوہ پیما پھنس گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کوہ پیماؤں کے محفوظ انخلاکے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے فضائیہ کی مدد طلب کی ہے۔

اس حادثے میں تقریباً 21 ٹرینی ٹرینرز پھنسے ہوئے ہیں جن کی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس میں ہلاک ہونے والے دونوں ٹرینر اترکاشی کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

ایس ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیم دیگر ٹرینیوں کو بچانے میں مصروف ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر دیویندر پٹوال نے کہا کہ جہاں یہ واقعہ ہوا وہاں پہنچنا آسان نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک سے دو کوہ پیما ہلاک ہو چکے ہیں تاہم کوہ پیماؤں کی تعداد کے بارے میں قطعی طور پر کچھ بتانا مشکل ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ افسر نے بتایا کہ پھنسے ہوئے کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے اتراکھنڈ حکومت سے بھی مدد طلب کی گئی ہے، جس کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انھیں بچانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

ماتلی ہیلی پیڈ پر اے ٹی ایف کا انتظام کیا گیا ہے جہاں سے ہیلی ریسکیو کیا جائے گا۔ سہستردھارا ہیلی پیڈ، دہرادون کو ماتلی سے نجی ہیلی کے ذریعے لے جایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ جگہ پر مواصلات کی سہولت کے لیے نہرو ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ، اترکاشی کے دو سیٹلائٹ فون موجود ہیں، جن کے ذریعے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago