نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح صدر جمہوریہ سے کرانے کا مطالبہ کے سلسلے میں عرضی
نئی دہلی، 25 مئی (انڈیا نیرٹیو)
سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں۔ یہ عرضی سپریم کورٹ کے ہی ایک وکیل سی آر جیا سکین نے دائر کی ہے۔
عرضی گزار نے عدالت سے لوک سبھا سکریٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے ذریعہ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کے افتتاح کے لئے رہنما خطوط جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر پارلیمنٹ کا لازمی حصہ ہیں۔ انہیں افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کرنا آئینی اصولوں کے خلاف ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 79 کے مطابق پارلیمنٹ صدر، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کو ملا کر بنتی ہے۔ ایسے میں صدر مملکت کو اس افتتاحی تقریب سے دور رکھ کر ایک غیر آئینی فعل کیا گیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح 28 مئی کو ہونے جا رہا ہے۔ اس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ اس وقت اپوزیشن کی 19 جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ افتتاح صدر جمہوریہ سے کرایاجائے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…