فکر و نظر

ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی میں اردو کے پروفیسر ہیں۔ ملک و بیرون ملک کی اہم تنظیمیں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کی گراں قدر ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزازات اور انعامات سے نواز چکی ہیں۔ اردو اکادمی ، دہلی کی طرف سے ’’ ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید ‘‘ ملنے پر ملک اور بیرون ملک کے احباب نے مبارکباد اور نیک خواہشات سے نوازا۔

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، اردو اکادمی، دہلی کی طرف سے اعزاز حاصل کرتے ہوئے

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کا ادبی سفر

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین 25 دسمبر 1964کو مقاموں ، گریڈیہ، جھارکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم مکتب اور مدرسے سے حاصل کی۔ بعد ازاں ماڈرن ہائی اسکول پٹنہ سے میٹرک اور پٹنہ کالج ،پٹنہ ،بہار سے انٹرمیڈیٹ اور اردو آنرز کے امتحانات امتیازی نمبروں سے پاس کیے۔ 1988 میں ہندوستان کی معروف دانش گاہ جواہر لعل نہرو یو نیورسٹی، نئی دہلی سے ایم ۔ اے اردو، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں ۔ 1994 میں شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی میں بطور ریسرچ ایسوسی ایٹ آپ کا تقرر ہوا۔ اس کے بعد سینٹر آف انڈین لینگویجز ، اسکول آف لینگویج لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز ، جواہر لعل نہرویونیورسٹی ،نئی دہلی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تقرر ہوا اور موجودہ وقت میں اسی سینٹر میں اردو کے پروفیسر ہیں۔

ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید 2021-22 پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کے نام

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین بحیثیت  استاد

 اردو زبان وادب کی خدمات کے حوالے سے آپ بین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں ۔ 28 کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ کی چند کتابوں کے کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ آپ کی اکثر کتابیں ہندوستان اور بیرونی ممالک کی یونیورسٹیز میں شامل نصاب ہیں۔ آپ کو علمی و ادبی کار کردگی کے عوض کئی ملکی اور بین الاقوامی اعزازات و انعامات مل چکے ہیں۔ آپ تین سال تک قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، وزارت برائے فروغ انسانی وسائل حکومت ہند میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے اور کئی نئی اسکیمیں شروع کیں ۔

تمام ایوارڈ یافتگان

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین اور جدید ٹکنالوجی

اردو کے نئے امکانات کی تلاش میں آپ مستقل سرگرم ہیں، دنیا بھر میں موجود اردو سیکھنے والوں کے لیے آپ نے چند برس قبل آن لائن اردو لر نگ کا پروگرام شروع کیا جسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی ۔ آپ ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے چیئر مین ہیں جو ایک غیر سرکاری خود مختار ادارہ ہے۔ اس ادارے کا مقصد اردو کے مہجری ادیبوں کی کتابوں کی اشاعت اور مہجری ادیبوں پر مبنی انسائیکلو پیڈیا کی تیاری ہے۔

پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین بحیثیت مصنف

آپ نے ورلڈ اردو ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سینٹر کے زیر اہتمام آن لائن اردو پبلشنگ پلیٹ فارم کا اجرا کیا اور اسی کے تحت آن لائن اردو رسالہ ترجیحات کا آغاز کیا۔ آپ اس رسالے کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں۔ آپ کی چند مقبول کتابیں رشید احمد صدیقی کے اسلوب کا تنقیدی مطالعہ، اردو کی شعری اصناف، وسیم بریلوی کی شاعری کے فکری و فنی جہات ، اردو کا عالمی تناظر، امام بخاری کے ملک میں چند روز (سفرنامہ) پہلی جنگ آزادی سے متعلق اردو فارسی ذخیرے کا تنقیدی جائزہ ، اردو ہندی ادب سمت و رفتار، اکیسویں صدی کا نسائی ادب وغیرہ ہیں۔ اردو اکادمی، دہلی پر وفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے  آپ کی تحقیقی و تنقیدی خدمات کے اعتراف میں ’’ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید 22‘‘-2021‘ پیش کیا ہے۔اس ایوارڈ کی حصولیابی پر ملک و بیرون ملک میں موجود اردو برادری میں خوشی کی لہر ہے اور سوشل میڈیا پر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کو مبارک بادپیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

توصیفی مومنٹو پروفیسر خواجہ اکرام کے نام

اردو اکادمی، دہلی کی طرف سے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین،استاد جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی  دہلی کو ’’ ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید ‘‘ ملنے پرادارہ مبارک باد پیش کرتا ہے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago