فکر و نظر

ملک کی پہلی خاتون قانون ساز کی پیدائش، کیوں ہیں یہ خاتون اتنی اہم؟

ڈاکٹر متھولکشمی ریڈی، ایک ہندوستانی ماہر تعلیم، قانون ساز، سرجن اور سماجی مصلح نے اپنی زندگی بھر خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ 30 جولائی 1886 کو تمل ناڈو میں پیدا ہونے والی متھولکشمی ریڈی ہندوستان کی پہلی خاتون قانون ساز اور پہلی خاتون سرجن (میڈیکل گریجویٹ) تھیں۔

انہوں نے مندروں سے دیوداسی نظام کے خاتمے، بچوں کی شادی کی روک تھام کے قانون اور خواتین اور بچوں کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ 1954 میں، کینسر سے اپنی بہن کی موت کے بعد، انہوں نے چنئی میں کینسر انسٹی ٹیوٹ شروع کیا، جو آج دنیا کے سب سے بڑے کینسر ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ یہاں ہر سال کینسر کے ہزاروں مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ سنہ 1956 میں حکومت ہند نے انھیں ان کی نمایاں خدمات کے لیے پدم بھوشن سے نوازا۔ ان کا انتقال 1968 میں 81 سال کی عمر میں ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago