فکر و نظر

مدارس اسلامیہ تبلیغ دین کے قلع ہیں،جہاں سے قوم کے بچوں کوصحیح انسان بنایاجاتاہے

مدرسہ رحمانیہ رحمان گنج میں جلسہ دستار بندی سےعلما کا خطاب

زید پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

مدرسہ رحمانیہ رحمان گنج میں ایک جلسہ اعجاز قرآن کانفرنس و جشن دستار بندی كا انعقاد حسان میاں مسولوی کی سرپرستی و مینیجر مدرسہ ہذا شرف الدین سابق پردھان کی صدارت میں ہوا۔اکرم جلال پوری کی نظامت میں ہونے والے جلسہ سے قاری شکیل مینائی، ہلال ٹانڈوی ،اکرم بلرام پوری نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔

مقرر خصوصی مفتی اختر حسین حلیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس تبلیغ دین کے قلع ہیں جہاں سے قوم کے بچوں کو صحیح انسان بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ایمان کا تحفظ اس دور پر فتن ميں نہایت ضروری ہے جو علم دین کے بغیر ممکن نہیں ہے۔جلسہ سے مولانا واجد علی فیضی،مفتی انوار احمد امجدی، مفتی صابر القادری نے بھی خطاب کیا۔

 ادارہ سے 23 فارغین حفاظ کے سروں پر دستار علماکے ہاتھوں عمل میں آیا۔آخر میں صوم و صلوٰۃ و حضور حسان میاں کی دعا پر جلسہ اختام پزیر ہوا۔اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔مہمانوں کا استقبال اور شکریہ شرف الدین منیجر نے ادا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago