Categories: فکر و نظر

جامعہ تشدد معاملے کے ملزم شرجیل امام کو ایک معاملے میں ضمانت، کیا شرجیل امام جیل سے باہر نکل سکیں گے؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی کی ساکیت عدالت نے دسمبر 2019 میں جامعہ تشدد کے ملزم شرجیل امام کو ایک معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دنیش کمار نے ضمانت کا حکم دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عدالت نے کہا کہ شرجیل امام کو دوران تفتیش گرفتار نہیں کیا گیا،اس لیے وہ ضمانت کا حقدار ہے۔ عدالت نے شرجیل امام کو 25 ہزار روپے کے مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ شرجیل امام کے خلاف 13 اور 14 دسمبر 2019 کو جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں تشدد کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں 14 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 143، 147، 148، 149، 186، 353، 332، 333، 308، 427، 435،323، 341، 120بی  کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل 22 اکتوبر کو ساکیت عدالت نے ایک اور کیس میں شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج انوج اگروال نے کہا تھا کہ شرجیل امام کی تقاریر تفرقہ انگیز تھیں، جو معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کومتاثر کرنے والی تھیں۔ شرجیل امام نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شرجیل امام کو 25 اگست 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے شرجیل امام کے خلاف یو اے پی اے کے تحت داخل کی گئی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ شرجیل امام شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کو پورے ہندوستان کی سطح پر لے جانے کے لیے بے چین تھا اور ایسا کرنے کی جی توڑ کوشش کر رہا تھا۔ شرجیل امام کے خلاف داخل کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام نے نفرت پھیلانے اور تشدد کو ہوا دینے کے لیے مرکزی حکومت کے خلاف تقریر کی، جس کی وجہ سے دسمبر 2019 میں فسادات ہوئے۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں ایک گہری سازش رچی گئی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں اس قانون کے خلاف مہم چلائی گئی۔ یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ مسلمانوں کی شہریت ختم ہو جائے گی اور انہیں حراستی کیمپوں میں رکھا جائے گا۔شرجیل امام مقدمہ درج ہونے کے بعد سے فرار تھا اور اسے اگست 2020 میں بہار سے گرفتار کیا گیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago