Categories: فکر و نظر

غیر مسلم دانشوران،ہندو مذہبی رہنما، دلت لیڈران سبھی سامنے آئیں اور پرامن ماحول بنانے کی اپیل کریں: ڈاکٹر محمد منظور عالم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رام نومی کے جلوس کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں اور صوبوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں، کرناٹک، گجرات، بہار، یوپی، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور گوا سمیت کئی جگہوں کے بارے میں خبر ہے جہاں جلو س میں شریک شرپسند عناصر نے مسجد پر پتھراؤ کیا ہے، مینار پر بھگوا جھنڈا لہرایاہے۔مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچانے والے نعرے لگائے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کیا انہوں نے مزید کہاکہ گجرات کے ہمت نگر میں مسجد میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، ایک مزا ر کو آگ لگادیاگیاہے، گھروں پر پتھراؤبھی ہواہے۔ اس سے پہلے 2 اپریل کو اسی طرح کا معاملہ راجستھان کے کرولی میں پیش آیاتھا۔ مدھیہ پردیش کے کھر گون میں بھی پہلے شرپسندوں نے مسجد کے سامنے مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے اس کے بعد پتھراؤ کیاگیا۔ اب خبر آرہی ہے کہ مسلمانوں پر ہی الزام عائد کردیاگیاہے اور گھروں پر بلڈوز چلایا جارہاہے۔ بہار کے مظفر پور ضلع کی ایک مسجد پر شرپسندوں نے بھگوا جھنڈا لہرادیا۔ گوا کی ایک مسجد میں رات کے 9 بجے مسلمان تروایح کی نماز ادا کررہے تھے اسی دوران شرپسندوں نے ان پر حملہ کردیا۔ ایسے کئے سارے واقعات ہیں جو بیحد شرمناک ہیں اور یہ ثابت ہورہاہے کہ ملک میں لاء  اینڈ آڈر نہیں ہے۔ پولس بے بس ہے، انتظامیہ خاموش ہے اور غنڈوں کو اقلیتوں پر حملہ کرنے کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔ لاء  اینڈ آڈر کو کنٹرول کرنا، غنڈوں پر لگام لگانا اور شرپسندوں کے خلاف ایکشن حکومت کی بنیادی ذمہ دار ی ہے۔ مرکز کی مودی سرکار کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داری نبھائے اور ان شرپسندوں کے خلاف ایکشن لے یقینی طور پر یہ ملک کا ماحول خراب کررہے ہیں اور انارکی پھیلارہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مزید کہاکہ ملک کے ماحو ل بہت خراب ہوچکے ہیں۔ تمام مسلمانوں سے آل انڈیا ملی کونسل کے اپیل ہے کہ وہ صبر وضبط سے کام لیں، جہاں کہیں بھی شرپسندوں نے مسجدوں اور مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پر حملہ کیاہے اس کے بارے میں مقامی تھانہ میں رپوٹ درج کرائیں، ملی کونسل کی سبھی مقام یونٹس بھی اس معاملے میں فعال ہے اور مقامی رہنما سے درخواست ہے کہ وہ مزید سرگرمی کا مظاہرہ کریں اور جن جن علاقوں میں حملہ اور تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں وہاں کا دورہ کرکے صحیح صورت حال کاجائز ہ لیں۔ اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ لاء اینڈ آڈر کو کنٹرول کرے اور تمام شرپسندوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت د ے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ڈاکٹر محمد منظور عالم نے غیر مسلم دانشوران اور ہندو مذہبی رہنما سے بھی اپیل کی کہ وہ کھل کر سامنے آئیں اور میڈیا کے ذریعہ ایسے واقعات کی تنقید کرتے ہوئے بتائیں کہ مذہب کیا سکھاتا ہے، رام نومی کے جلوس کا کیا مطلب ہوتاہے اور دیش میں پرامن ماحول بنانے میں اپنا کردار نبھائیں۔اوبی سی اور دلت لیڈروں کا بھی فرض ہے کہ سامنے آئیں، نوجوانوں اور عوام سے اپیل کریں کہ وہ ماحول خراب نہ کریں، آئین اور دستور کی بالادستی کو یقینی بنائیں، پولس انتظامیہ پر دباؤ بنائیں کہ تمام شرپسند عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago