فکر و نظر

ملک میں اردو کی بدحالی کاذمہ دار کوئی اور نہیں ہم خود ہیں: ذکی طارق

بارہ بنکی،(پریس اعلانیہ)

تحریک آزادی کو فروغ دینے والی زبان کا نام اردو ہے، ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کا نام اردو ہے، ہندوستان کی ساری زبانوں کی سرتاج کا نام اردو ہے۔ مگر اردو کی اس ملک میں جہاں وہ پیدا ہوئی پسماندگی کے سب سے بڑے ذمہ دار ہم ہیں۔

ہم بڑی آسانی سے دوسروں پر الزام عائدکردیتے ہیں اورغیروں کے سر اپنی ناکامی و بربادی کا ٹھیکرا پھوڑ دیتے ہیں لیکن اپنا محاسبہ بھی نہیں کرتے اور اپنے گریبان میں جھا تک کر بھی نہیں دیکھتے۔ہم حکومت پر اردو کے ساتھ سوتیلے پن کے برتاؤ کاالزام تو لگاتے ہیں مگر یہ غور نہیں کرتے کہ ہم نے اردوزبان کی کتنی خدمت کی ہے؟

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشہور شاعرادبی تنظیم “بزم ایوان غزل” کے ناٸب صدر وبارہ بنکی سے شاٸع ہفت روزہ “صداۓ بسمل”کے ایڈیٹر ذکی طارق بارہ بنکوی نے سرعلامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر پوری دنیا میں کۓ جانے والے یوم اردو کے موقع پر کہا کہ ہم نے اردو زبان کو مدارس تک محدود کر دیا ہے وہ بھی صرف درس و تدریس کے اوقات کے بعد وہاں بھی بہت حد تک اردو زبان نظر نہیں آتی۔

اردو کی ترقی کے لئے سیمینارنہیں ہوتے ،اردو زبان کی اہمیت اور خصوصیت بنانے کے لیے تقاریب کا انعقاد نہیں ہوتا، اردو کے اخبار ورسائل اتنی تعداد میں نہیں خریدے جاتے جتنا آبادی کے لحاظ سے خریدا جاناچاہیے اور ایسا نہ کرنے کی وجہ سے بہت سے اردواخبارات کی اشاعت بند ہوگئی ہے اس لئے کہ وہ خسارے میں چلے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

ذکی طارق نے کہا کہ سال میں ایک بار اردو زبان سے متعلق مضمون لکھنے سے یا یومِ اردو منا لینے سے اردو کی ترقی نہیں ہوسکتی اور اتنا کرنا کافی بھی نہیں ہے ہماری ستی کی وجہ سے بعض لوگ ۔اردو کو مسلمانوں کی زبان ماننے لگے۔

آخر میں ذکی طارق نے کہا کہ آج تواردو کی خوشحالی اور ترقی کے لئے ۔ دیئے جانے والے محضر نامے بھی دوسری زبانوں میں تحریر کئے جاتے ہیں، اردو سے متعلق اسٹیج پر دوسری زبانوں کے بینر نظر آتے ہیں۔

گویا اردو کا دم بھرنےوالے خود اردو زبان کا جنازہ نکال رہے ہیں ہمیں اس روش کوترک کرنا ہوگا شادی کارڈ کی طرح خط و کتابت بھی اردو میں کرنی ہوگی اور مشاعروں میں ایسی شخصیات کو مدعو کرنا ہوگا جواردوزبان کی حقیقت،اہمیت اور خصوصیت کا تفصیلی بیان کرسکیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago