سائنس

نامور سائنسدان ڈاکٹر ہرگوبند کھرانہ جنہیں نوازا گیا تھامیڈیسن نوبل انعام سے

نامور ہندوستانی امریکی سائنسدان ڈاکٹر ہرگوبند کھرانہ کو 16 اکتوبر 1968 کو میڈیسن کا نوبل انعام دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ مارشل ڈبلیو نیرنبرگ اور رابرٹ ڈبلیو ہولی کے ساتھ مشترکہ طور پردیا گیا۔

یہ اعزاز نیوکلک ایسڈزمیں نیوکلیوٹائیڈ کی ترتیب دریافت کرنے کے لیے (جس میں خلیے کا جینیاتی کوڈ ہوتا ہے اور جو خلیے کی پروٹین کی ترکیب کو کنٹرول کرتا ہے) حاصل دیا گیا۔

09 جنوری 1922 کو غیر منقسم ہندوستان کے ملتان (موجودہ پاکستان) کے شہر رائے پور میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر ہرگوبند کھرانہ نے جین انجینئرنگ یعنی بائیو ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس سی اور ایم ایس سی (آنرز) کرنے والے ڈاکٹر کھرانہ نے اسکالرشپ حاصل کی اور لیورپول یونیورسٹی، انگلینڈ سے ڈاکٹریٹ کی۔

خاص بات یہ ہے کہ اتنی تعلیم کے باوجود ڈاکٹر کھرانہ کو اس وقت اپنے ملک میں نوکری نہیں ملی اور انہیں انگلینڈ جانا پڑا۔ بعد ازاں انہوں نے تین عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں کی فیکلٹیز میں کام کیا۔ انہیں اپنے تحقیقی کام پر دنیا بھر میں مختلف ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔ اس عظیم سائنسدان کا انتقال 9 نومبر 2011 کو امریکہ میں ہوا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago