سائنس

موٹرولا اور ریلائنس جیو  کے درمیان شراکت داری

موٹرولا  بھی لایا جیو کے سٹینڈ الون  نیٹ ورک  پر چلنے والی 5 جی سمارٹ فون

ون پلس،  ژاومی اور ریڈمی جیسی  کمپنیاں  پہلے ہی اس کا اعلان کر چکی ہیں

فائیوجی کے 11 سے 13 بینڈ کو سپورٹ کریں گے موٹرولا کے سمارٹ فونس

نئی دہلی، 4 جنوری2023

 ون پلس، ژاومی اور ریڈمی کے بعد  اب موٹرولا نے بھی جیو  کے سٹینڈ  الون  5 جی  نیٹ  ورک  پر چلنے والے 5 جی سمارٹ فونس   کی پوری رینج بازار میں اتار  دی  ہے۔

موٹرولا اور جیو  کی  یہ  شراکت داری اس لئے بھی خاص ہے کہ   موٹرولا  دنیا  میں 5 جی  سمارٹ  فونس لانچ کرنے والی  پہلی کمپنی ہے۔  پریمئم ، مڈ اور بجٹ   سیگمنٹ    میں برانڈ  کے پاس 5 جی سمارٹ  فون کی بڑی رینج ہے۔

ریلائنس  جیو کے ٹرو 5 جی  سٹینڈ الون  نیٹ ورک پر   کام کرنے والے  موٹرولا  5 جی   سمارٹ فونس  میں شامل  ہیں۔موٹرولا  ایز 30الٹرا، موٹرولا  ایز 30 فیوزن، موٹرولا  ایز 30،موٹو  جی 82، 5  جی،موٹرولا ایز 30 پرو،موٹو جی71، 5  جی،  موٹو  جی 51، 5  جی موٹرولا ایز 20  موٹرولا  ایز 20 فیوزن ۔ پورٹ فولیومیں موٹوجی 62جیسے کفایتی   5 جی  سمارٹ فون شامل ہیں۔ جوایڈوانس ہارڈ ویئراور سافٹ ویئر کے ساتھ آتے ہیں۔

 موٹرولا  ایشیا   پیسیفک  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرشانت منی نے کہا  کہ’’ موٹرولا   سمارٹ فون کی رینج بے  حد جامع، غیر معمولی طور سے قابل  معتبراور ہائی  سپیڈ 5 جی  ایکسپرینس دینے والی ہے۔

بھارتی  صارفین کو  ٹرو 5 جی  فراہم کرنے کے لیے ہم پابند عہد   ہیں ۔ 5 جی  کے  13 بینڈس پر کام کرنے والے ہمارے 5 سمارٹ فونس   پورٹ فولیو  میں مختلف قیمتوں  کے سمارٹ  فون  شامل ہیں۔ ہم لاکھوں بھارتی  گراہکوں تک جیو کے انتہائی جدید’ ٹرو 5 جی ‘  کو لے جانے  کے ویزن  کے ساتھ ریلائنس جیو  کے ساتھ  شراکت داری  کر خوش  ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago