Urdu News

بیڈمنٹن کھلاڑی سہاس نے ہندوستان کے لیے 15 ویں میڈل کو یقینی بنایا، ایس ایل 4 کلاس کے فائنل میں پہنچ گئے

بیڈمنٹن کھلاڑی سہاس نے ہندوستان کے لیے 15 ویں میڈل کو یقینی بنایا

بیڈمنٹن کھلاڑی سہاس نے ہندوستان کے لیے 15 ویں میڈل کو یقینی بنایا، ایس ایل 4 کلاس کے فائنل میں پہنچ گئے

ٹوکیو، 4 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی  ٹوکیو پیرالمپکس میں شاندار کارکردگی جاری  ہے۔ پرمود بھگت کے بعد اب نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس ایل یتی راج نے ہندوستان کے 15 ویں تمغے کو یقینی بناتے ہوئے بیڈمنٹن مینس سنگلس کے ایس ایل4 کلاس کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

سہاس نے سیمی فائنل میچ میں انڈونیشیا کے فریڈی سیتیوان کو 21-9، 21-15 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ پرمود بھگت بھی سہاس سے پہلے ایس ایل تھری کلاس کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

واضح ہو  کہ اب تک کوئی بھی ہندوستانی کھلاڑی اولمپک یا پیرالمپک کھیلوں میں بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ نہیں جیت سکا ہے۔ اب پرمود اور سہاس کے پاس بیڈمنٹن میں ہندوستان کا پہلا طلائی تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔

دوسری جانب ایک اور بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی منوج سرکار کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب منوج کا مقابلہ کانسے کے تمغے کے لیے جاپان کے فوجیہارا سے ہوگا۔

Recommended