Urdu News

ٹوکیو پیرالمپک : پروین کمار نے ہندوستان کو چاندی کا تمغہ دلاکر تاریخ رقم کی

ٹوکیو پیرالمپک : پروین کمار نے ہندوستان کو چاندی کا تمغہ دلاکر تاریخ رقم کی

ٹوکیو، 03 ستمبر

ہندوستان کے پروین کمار نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ٹی 64 مقابلے کے فائنل میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی وہ اس میچ میں طلائی تمغہ جیتنے سے چوک گئے نوئیڈا کے رہنے والے پروین نے مردوں کے ٹی 64 ہائی جمپ مقابلے میں 2.07 میٹر کی چھلانگ لگائی اور دوسرے نمبر پر رہے برطانیہ کے بروم ایڈورڈس جوناتھن نے 2.10 میٹر کی چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ حاصل کیا جب کہ پولینڈ کے لیپیاٹو ماسییزو نے 2.04 میٹر کی جمپ کے ساتھ کانسہ جیتا۔

پروین اس مقابلے میں طلائی تمغہ سے محروم ہوگئے۔ایک وقت وہ گولڈ میڈل جیتنے کی ریس میں برقرار تھے لیکن برطانیہ کے بروم ایڈورڈس نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا جس کے بعد ہندوستانی ایتھلیٹ کو چاندی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔

کووند نے چاندی کا تمغہ جیتنے والے پروین کمار کو مبارک باد دی

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پروین کمار کو مبارکباد دی ہے مسٹر کووند نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا ’’ پیرا اولمپکس میں پروین کمار کی بہترین کی کارکردگی  ایک نئے ایشیائی ریکارڈ کے ساتھ مردوں کے ہائی جمپ میں آپ کا چاندی کا تمغہ کھیل سے محبت کرنے والے ہرہندوستانی کے لیے خوشی کا باعث ہے انہوں نے کہا ’’ آپ کی کامیابی تمام ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تحریک دے گی ۔ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آپ نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں‘‘۔

مودی نے پروین کمار سے بات کرکے مبارک باد دی

وزیراعظم نریندرمودی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پروین کمارسے بات کر کے انہیں مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مسٹر مودی نے پروین کمار سے بات کر کے انہیں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے پروین کمار کی محنت اور ان کے کوچ اوراہلخانہ کی جانب سے ملے تعاون کی بھی تعریف کی۔

Recommended