ہندوستان کے منیش نروال (Manish Narwal) نے مکسڈ 50 میٹر پسٹل ایس ایچ 1 نشانے بازی میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ وہیں 39 سالہ سنگھ راج اڈانا (Singhraj Adana) کو سلور میڈل ملا ہے۔ 19 سال کے منیش نروال نے پیرالمپک کا ریکارڈ بناتے ہوئے 218.2 اسکور کیا۔ وہیں سنگھ راج اڈانا نے 216.7 پوائنٹ بناکر سلور میڈل اپنے نام کیا۔ دونوں نشانے باز ہریانہ کے فرید آباد کے رہنے والے ہیں۔ روسی اولمپک کمیٹی کے سرجیئی مالیشیوے نے 196.8 پوائنٹ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے کوالیفائنگ مرحلے میں سنگھ راج اڈانا 536 پوائنٹ لے کر چوتھے اور منیش نروال 533 پوائنٹ لے کر ساتویں مقام پر رہے تھے۔ ہندوستان کے آکاش 27 ویں مقام پر رہ کر فائنل میں جگہ نہیں بناسکے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منیش نروال کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔
Glory from the Tokyo #Paralympics continues. Great accomplishment by the young and stupendously talented Manish Narwal. His winning the Gold Medal is a special moment for Indian sports. Congratulations to him. Best wishes for the coming times. #Praise4Para. pic.twitter.com/gGHUXnetWA
— Narendra Modi (@narendramodi) September 4, 2021
اس کے ساتھ ہی ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کی تمغوں (میڈل) کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ہندوستان نے اب تک تین گولڈ، سات سلور اور پانچ برانز میڈل جیتے ہیں۔ ٹوکیو پیرالمپک میں نشانے بازی میں ہندوستان 5 میڈل جیت چکا ہے۔ 19 سالہ اوانی لیکھرا نے ایک گولڈ اور ایک کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ وہیں سنگھ راج اڈانا نے پیرالمپک کھیلوں میں 31 اگست کو پی 1 مرد 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اوانی لیکھرا کی طرح ہی سنگھ راج بھی ٹوکیو پیرالمپک میں دو میڈل اپنے نام کیا ہے۔
ایس ایچ 1 زمرے میں نشانے باز ایک ہی ہاتھ سے پسٹل پکڑتے ہیں کیونکہ ان کے ایک ہاتھ یا پیر میں معذوری ہوتی ہے، جو ریڑھ کی چوٹ یا عضو کٹ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کچھ نشانے باز کھڑے ہوکر تو کچھ بیٹھ کر نشانہ لگاتے ہیں۔
نشانے بازی میں گولڈ جیتنے والے دوسرے ہندوستانی
منیش نروال سے پہلے بیجنگ اولمپک 2008 میں ابھینو بندرا ہندوستان کی طرف سے گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ منیش اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں میں گولڈ جیتنے والے 8 ویں ہندوستانی ہیں۔