Urdu News

ایف اے نے کرسٹیانو رونالڈو پر جرمانہ عائد کیا، دو میچوں کے لیے معطل

لندن، 25 نومبر (انڈیا نیریٹو)

اسٹار اسٹرائیکر اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو پر فٹ بال ایسوسی ایشن ( ایف اے ) کے ذریعہ اس سال کے شروع میں ایورٹن میں ایک مداح کے موبائل فون پر ہاتھ مارنے کے لئے دو میچوں کی پابندی اور 50000 پاونڈ کاجرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

اس سال 9 اپریل کو ان کی اس وقت کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے گڈیسن پارک میں ایورٹن سے1-0 سے ہارنے کے بعد ان کا تنازعہ ہو گیا تھا۔ اسکائی اسپورٹس کے مطابق انہیں مرسی سائیڈ پولیس نے خبردار کیا تھا۔

ایف اے نے ان پر نامناسب رویے کا الزام بھی لگایا ہے۔ ایک آزاد پینل نے انہیں معطل کرنے اور جرمانے کی سزا سنائی۔ حالانکہ اس پابندی کا اطلاق ورلڈ کپ میں نہیں ہوگا اور جب بھی اسٹار اسٹرائیکر کسی کلب میں شامل ہوں گے ،تو سزا کا اطلاق ہوگا۔

رونالڈو نے انسٹاگرام پر معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مشکل لمحات میں جذبات سے نمٹنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتاجیسے ہم سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود، ہمیں ہمیشہ احترام، صبر اور ان تمام نوجوانوں کے لیے مثال قائم کرنی ہوگی جو خوبصورت کھیل کو پسند کرتے ہیں۔ میں اپنے غصے کے لیے معذرت چاہتا ہوں اور، اگر ممکن ہو تو، میں اس سپورٹر کو منصفانہ کھیل اور کھیل جذبے کی علامت کے طور پر اولڈ ٹریفورڈ میں ایک میچ دیکھنے کے لئے مدعو کرنا چاہتا ہوں“۔

رونالڈو نے ایف اے کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو قبول کر لیا تھا لیکن معطلی سے بچنے کے لیے ذاتی سماعت کی درخواست کی تھی۔

Recommended