Categories: کھیل کود

کیریئر کے شروعاتی دنوں میں سینئر کھلاڑیوں کی حمایت سے کافی اعتماد حاصل ہوا: من پریت سنگھ

ایک لڑکے کے طورپر ہندوستانی قومی ہاکی ٹیم میں ڈیبیو کرنے کی  ایک دہائی بعد  ٹیم کے  موجودہ کپتان من پریت سنگھ نے اپنے تجربے  کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں سینئر کھلاڑیوں کے سپورٹ سے انہیں اعتما د حاصل کرنے میں کافی مدد ملی۔

ٹوکیو اولمپکس سے پہلے ہاکی انڈیا کی جانب سے شروع کی جانے والی پوڈ کاسٹ سیریز ہاکی چرچہ میں ایک گفتگو کے دوران، من پریت نے کہا، "جب میں پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں آیا تو  ایگنیس ٹرکی، توشار کھانڈکر، شیوندر سنگھ، سردار سنگھ، گرباز سنگھ، سرونجیت سنگھ اور سندیپ سنگھ جیسے کئی بڑے  کھلاڑی تھے“۔

انہوں نے کہا، "ان تمام کھلاڑیوں نے مجھے بغیر کسی خوف اور پریشانی کے اپنا کھیل کھیلنے کا اعتماد فراہم کیا۔ یہاں تک کہ جب میں نے شروع میں کچھ غلطیاں کیں، تب بھی انہوں نے مجھے اپنا مکمل تعاون دیا اور ہمیشہ مجھے بغیر کسی خوف کے میدان  میں خود کو ظاہر کرنے کے لئے حوصلہ دیا۔ وہ  میرے جیسے نوجوان کھلاڑی کے لئے قومی ٹیم میں شامل ہونے کا اچھا ماحول تھا“۔

اپنی  شروعات کے بعد سے، من پریت نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران خود کو ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے اہم  ممبروں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا ہے۔ وہ اس ٹیم کا حصہ رہے ہیں جس نے 2014  ایشین گیمز، 2011 اور 2018 ایشین چیمپئنس ٹرافی جیسے نامور ٹورنامنٹ کے خطاب اور 2015 اور 2017 میں ایف آئی ایچ ورلڈ لیگ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کی تھا۔

من پریت کو 2017 میں پہلی بار ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور ان کی قیادت میں ٹیم نے ایف آئی ایچ کی عالمی درجہ بندی میں مستقل اضافہ کیا ہے۔اپنے قائدانہ انداز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، من پریت نے کہا، "میں نے اپنے پہلے تجربہ کار کھلاڑیوں اور ٹیم کپتانوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اس ٹیم میں ہماری ثقافت ہے جہاں سینئر کھلاڑیوں اور جونیئر کھلاڑیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ہر کوئی دوسرے ٹیم کے ممبروں کو کھیلنے کے لیے تحریک دیتا ہے۔

بغیر کسی ہچکچاہٹ اور خوف کے، ہم آن فیلڈ اور آف فیلڈ،دشواریوں کے ذریعہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ہمیشہ گروپ کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس ٹیم میں بھی، میں ہمیشہ پی آر سری جیش، روپندر پال سنگھ اور بیرندر لاکڑاجیسے تجربہ کار لوگوں کے مشورے اور انپٹس پر توجہ دیتا ہوں۔  ہر کوئی ٹیم کی ترقی میں مدد کرنا چاہتا ہے۔

من پریت کا بین الاقوامی ہاکی میں ایک عمدہ کیریئر رہا ہے۔ وہ ٹوکیو اولمپکس میں ٹیم کی قیادت کرنے کے علاوہ وہ ٹوکیو اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کے پرچم بردار بھی ہوں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago