Categories: کھیل کود

چوتھے ٹی ٹونٹی میں ہندوستان نے انگلینڈ کو آٹھ رنز سے شکست دی

ہندوستان نے انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-2 کے برابر ی کرلی ۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 177 رنز بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 40 ، بین اسٹوکس نے 46 اور جانی بیئرسٹو نے 25 رنز بنائے۔

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز خراب تھا اور تیسرے اوور میں بھونیشور کمار نے آخری میچ کے ہیرو جوس بٹلر کو 15 کے مجموعی رن پرکے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ بٹلر نے 09 رنز بنائے۔ 8 ویں اوور میں 60 کے مجموعی اسکور پر ، راہل چاہر نے ڈیوڈ ملن (14) کو کلین بولڈکیااور انگلینڈ کو دوسرا دھچکا دیا۔ اگلے ہی اوور میں ، ہاردک پانڈیا نے 66 کے مجموعی اسکور پر سوریا کمار یادو کے ہاتھوں جیسن رائے کو کیچ دے کر انگلینڈ کو بڑا دھچکا دیا۔ رائے نے صرف 27 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

اس کے بعد جانی بیئرسٹو اور بین اسٹوکس کے مابین 36 گیندوں پر 65 رنز کی تیز شراکت قائم ہوئی۔ 131 کے مجموعی اسکور پر ، اس شراکت کو راہل چاہر نے توڑا ، اور بیئرسٹو کو واشنگٹن سندر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ بیئرسٹو نے 19 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

انگلینڈ کو آخری اوور میں 23 رنز درکار تھے۔ جوفرا آرچر نے شاردال ٹھاکر کی دوسرے اور تیسرے گیندپر چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے میچ میں سنسنی پیدا کردی۔ شاردال نے چوتھی اور پانچویں گیندیں وائیڈ پھینکیں۔ چھٹی گیند پر آرچر نے 1 رن لیا۔ اب انگلینڈ کو دو گیندوں پر 09 رنز درکار تھے۔ اگلی ہی گیند پر شاردال نے کرس جورڈن (12) کو ہاردک کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔اس طرح انگلینڈ کی امیدوں کو ختم کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago