کھیل کود

بھارت نے آسٹریلیا سے ہوم سیریزجیت لی،تیسرے ٹی۔20 میں کتنے وکٹوں سےجیت؟

حیدرآباد، 26ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 سریہ کمار یادو اور وراٹ  کوہلی کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم انڈیا نے تیسرے ٹی۔20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے  کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔

پہلے ٹی۔20میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ٹیم انڈیا نے شاندار واپسی کی اور اگلے دونوں میچ جیت کر سیریز 2-1سے اپنے نام کر لی۔

روہت شرما کی قیادت میں ٹیم نے آسٹریلیا کو اپنے گھریلومیدان  پر 9 سال بعد ٹی۔20 سیریز میں شکست دی ہے۔ ٹیم انڈیا 2013 سے ٹی 20 سیریز میں کینگروز کو ہرا نہیں سکی تھی۔

تیسرے ٹی۔20 میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی  کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 186 رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اس کے اوپنر بلے باز کیمرون گرین نے21گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 52 رن بنائے۔

ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ نے بھی نصف سنچری (54رن) اسکو ری کی۔ٹم نے 27 گیندوں پر4چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 3 وکٹیں جبکہ یوزویندر چہل، بھونیشور کمار اور ہرشل پٹیل کو 1-1 کامیابی ملی۔

 جواب میں بھارت نے ہدف 19.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سوریہ کمار یادو نے 36 گیندوں میں 69 رن بنائے۔اپنی دھماکہ خیزاننگ کے دوران انہوں نے پانچ چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔

اس کے ساتھ ہی کنگ کوہلی نے 48گیند پر4چھکے اور 3چوکے کی مدد سے 63 رن کی اننگ کھیلی۔ دونوں کے درمیان 62 گیندوں پر 104 رن کی پارٹنرشپ  ہوئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago