کولکاتا نائٹ رائیڈرزکی پانچ رن سے فتح
حیدرآباد،05مئی (انڈیا نیرٹیو)
حیدرآباد میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے 47ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 رن سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئیکے کے آر نے 20 اوورز میں 9وکٹ پر171 رن بنائے۔
جواب میں ایس آر ایچ پورے اوور کھیلنے کے بعد صرف آٹھ وکٹ پر محض166رن ہی بنا سکی۔ ورون چکرورتی نے کے کے آر کے لیے آخری اوور شاندار طریقے سے پھینکا اور اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔
ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا انتخاب کرتے ہوئے، کے کے آر کی شروعات خراب رہی۔ گزشتہ میچ میں دھماکہ خیز اننگ کھیلنے والے رحمان اللہ گرباز پہلی گیند کا سامنا کرتے ہی آؤٹ ہو گئے۔ وینکٹیش ایئر بھی 7 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جیسن رائے 19 گیندوں میں 20 رن بنانے کے بعد 35 کے مجموعی اسکور پر تیسری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان نتیش رانا اور رنکو سنگھ نے یہاں سے اچھی بلے بازی کی اور چوتھی وکٹ کے لیے 61 رن جوڑ کر ٹیم کے اسکور کو 96 تک پہنچا یا۔
رانا 31 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آندرے رسل نے 15 گیندوں پر 24 رن بنائے۔سنیل نارائن 1 اور شاردول ٹھاکر صرف 8 رن بنا سکے۔
رنکو آٹھویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 35 گیندوں میں 46 رن کی اننگز کھیلی۔ انوکول رائے، جو ایک امپیکٹ کھلاڑی کے طور پر آئے، 7 گیندوں میں 13 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے مارکو جانسن اور ٹی نٹراجن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھونیشور کمار، کارتک تیاگی ، ایڈین مارکرم اور مینک مارکنڈے نے ایک۔ ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سن رائزرس حیدرآباد کو پہلا جھٹکا 29 کے اسکور پر لگا۔ مینک اگروال 11 گیندوں میں 18 رن بنانے کے بعد ہرشیت رانا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ابھیشیک شرما 9 رن بنانے کے بعد 37 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
راہل ترپاٹھی نے 9 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنوں کی تیز اننگ کھیلی۔ ہیری بروک فلاپ ہو گئے اور انہیں انوکول رائے نے کھاتہ کھولنے کی اجازت بھی نہیں دی۔