Categories: کھیل کود

آئی پی ایل: سلو اوور ریٹ کی وجہ سے رشبھ پنت پر 12 لاکھ روپے جرمانہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی،8 اپریل (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 میں جمعرات کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”دہلی کیپٹلس کی ٹیم کو لکھنؤکے خلاف سلو اوور ریٹ کے لیے جرمانہ کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ کم از کم اوور ریٹ کے جرم سے متعلق آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت ٹیم کا سیزن کا پہلا جرم تھا، اس لئے دہلی کے کپتان رشبھ پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لکھنؤ کے خلاف میچ کی بات کریں تو اس میچ میں دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 3 وکٹ پر 149 رنز بنائے۔ دہلی کی جانب سے اوپنر پرتھوی شا نے 34 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رن بنائے جبکہ کپتان رشبھ پنت نے 36 گیندوں پر ناٹ ا?و?ٹ 39 اور سرفراز خان نے 28 گیندوں پر ناٹ ا?و?ٹ 36 رن بنائے۔ لکھنؤکی جانب سے روی بشنوئی نے 2 اور کرشنپا گوتم نے 1 وکٹ حاصل کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جواب میں لکھنؤ نے 19.4 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ لکھنؤ کے لیے کوئنٹن ڈی کاک نے 80، کپتان کے ایل راہل نے 24، کرونل پانڈیا نے ناٹ آؤٹ 19 اور آیوش بڈونی نے ناٹ آؤٹ 10 رنز بنائے۔ دہلی کی جانب سے کلدیپ یادو نے 2، للت یادو اور شاردول ٹھاکر نے 1-1 وکٹ لیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago