کھیل کود

کے آئی یو جی: کامیابی کی کہانی، تمغہ جیتنے والوں کی زبانی

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز (کے آئی یو جی)کے ریسلنگ ایونٹ میں تمغہ جیت کر اپنی یونیورسٹی کا نام روشن کرنے والے پہلوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کارنامے کو حاصل کرنے کے لیے کافی پسینہ بہایا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تمغے جیت کر سرخیوں میں رہنے والے پہلوانوں نے بھی اعتراف کیا کہ انہیں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔

بہت سے بڑے پہلوانوں کو تمغوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑے، کچھ سونے کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد قدرے مایوس نظر آئے۔ تاہم تمام میڈل جیتنے والوں نے نہ صرف اس تقریب کو سراہا بلکہ یہاں سے یادگار لمحات ساتھ لے کر جانے کی بات بھی کہی۔ یہ ہیں میڈل جیتنے والے پہلوانوں سے ہونے والی گفتگو کی جھلکیاں

سخت پریکٹس کا فائدہ ملا: شیوایا

گریکو رومن کے 97 کلوگرام وزن کے زمرے میں طلائی تمغہ جیتنے والے آر سی یو کے شیوایا مہادیوا پجاری نے کہا کہ اس نے ٹورنامنٹ میں آنے سے پہلے کافی مشق کی تھی۔ انہوں نے کہا ’’اس  کا مجھے یہاں فائدہ ہوا اور میں گولڈ میڈل جیت سکا۔ فائنل میں یہ یک طرفہ مقابلہ  رہا لیکن یہ کھیل ہے۔ کسی کو کم نہ سمجھا جائے۔ کبھی کسی کھلاڑی کے اچھے دن نہیں آتے تو اسے برا کھلاڑی نہیں کہا جائے گا۔ شیوایا نے بتایا کہ  وہ  آل انڈیا انٹر یونیورسٹی اور کھیلو انڈیا انڈر 23 ریسلنگ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیت چکے ہیں  اس سے قبل وہ کیڈٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

فائنل میچ تھوڑا تناؤ کا شکار تھا: ترون

 گریکو-رومن 63کلوگرام وزن کے  زمرہ میں گولڈ میڈلسٹ آر ٹی اے ایم این یوکے ترون وتس نے کہا کہ فائنل مقابلے کو لے کر تھوڑا تناؤ تھا۔ جس پہلوان سے میرا مقابلہ ہونا تھا، اس نے مجھے آل انڈیا انٹر یونیورسٹی میں شکست دی تھی۔ لیکن میں اپنی کمی  کو دور کرتے ہوئے  اس میچ میں داخل ہوا اور جیت گیا۔ جونیئر ایشیا چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کا حصہ  رہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی نظریں اب عالمی سطح کے مقابلوں پر ہیں۔ وہ یہاں سے واپس  جاتے ہی اپنے مشن میں لگ جائیں گے ۔

میرے لیے ہر میچ چیلنجنگ رہا : نیتیکا

خواتین کے زمرے میں 62 کلوگرام وزن میں گولڈ جیتنے والی دہلی یونیورسٹی کی نیتیکا نے کہا کہ کسی بھی مقابلے کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا اور اسی سوچ کے ساتھ کھیلنے اتری اور فائنل میں اپنا 100 فیصد دیا اور گولڈ میڈل جیت سکی۔ میرے لیے ہر میچ چیلنجنگ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں گولڈ جیتا ہے۔ سینئر ایشیا میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی میں بھی گولڈ جیتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago