Categories: کھیل کود

ٹی۔20کی تازہ رینکنگ میں کے ایل راہل اور رضوان کو ایک ایک پوزیشن کا فائدہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آئی سی سی کے ذریعہ جاری کئی گئی ٹی۔ 20کی حالیہ رینکنگ میں ٹیم انڈیا کے اوپنر کے ایل راہل، پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل کو بلے بازوں کی درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے۔ گپٹل ٹاپ 10 میں واپس آگئے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما دونوں ٹاپ 10 سے باہرہوگئے ہیں۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلافٹی۔20 سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا اور کے ایل راہل نے پہلے دو میچوں میں شاندار بلے بازی کی جس کا انہیں تازہ ترین درجہ بندی میں فائدہ ملاہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گپٹل نے بھی اس سیریز میں تیز بلے بازی کی۔ اس کارکردگی کی وجہ سے ان کی  ٹاپ 10 بلے بازوں میں واپسی ہوئی۔ محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور نمبرون ٹی۔20 بلے بازکی پوزیشن پر قائم ہیں۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان دوسرے نمبر پر ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹاپ 10 میں واحد ہندوستانی بلے باز کے ایل راہل ہیں جو چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ وراٹ کوہلی اس سیریز میں نہیں کھیلے اور ان کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، وہ 11ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ ٹیم انڈیا کے نئے ٹی۔20 کپتان روہت شرما 13 ویں نمبر پر ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وہیں ٹی۔20گیندبازوں کی رینکنگ میں سری لنکائی گیندباز وانیندو ہسرانگا پہلی پوزیشن پر، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے اور آسٹریلیائی گیندباز ایڈم زمپا تیسری پوزیشن پر ہیں۔ اس فہرست میں ٹا پ ٹین میں کوئی بھی ہندوستانی گیند بازشامل نہیں ہے۔ آل راونڈرس کی درجہ بندی میں افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی پہلے نمبر اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago