کھیل کود

بارہ بنکی کے موضع چوکھنڈی میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

بارہ بنکی،( ابوشحمہ انصاری)

موضع چوکھنڈی میں عرس کے موقع پر صوبائی سطح کے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت چوکھنڈی کے سابق پردھان حاجی عبدالعلیم ، مشترکہ کنوینر محمدمحفوظ انصاری ، محمدانصار ایکسپورٹر اور نگرانی محمدنفیس انصاری (صلاح کار)نے فرمائی۔

 اس ٹورنامنٹ میں اترپردیش کی معروف ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن میں سے اعظم گڑھ ، سنت کبیرنگر ، بلرامپور ، ٹکرا عثماں بارہ بنکی ، دیوریا ، گورکھپور ، چوکھنڈی اور جرول کی ٹیموں نے اپنے کھیل کا شاندار مظاہرہ کرکے شائقین والی بال کو خوب محفوظ کیا۔

سبھی ٹیموں نے اپنی اپنی عمدہ کارکردگی سے شائقین کو تالیاں بجانے پر مجبور کردیا۔ اس ٹورنامنٹ کے سبھی میچ بہت ہی منجھے ہوئے میچ ریفریوں کی نگرانی میں کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کے کچھ میچ تو شائقین کی دھڑکنیں بڑھانے والے کھیلے گئے۔

اس ٹورنامنٹ کا آغاز سرولی غوثپور کی بلاک پرمکھ رینو ورما نے فیتا کاٹ کرکیا۔ جبکہ بطور مہمان خصوصی زیدپور کے مشہور و معروف تاجر ، سماجی خدمت گزار و حاجی دروغہ میموریل پبلک اسکول کے مینیجرتفضل حسین انصاری نے اپنی شرکت سے ٹورنامنٹ کو مزید رونق بخشی۔

انہوں نے اپنے دوست ماسٹراویس انصاری ، محمد اسلم ، محمدعالم اور مولانا فرمان مظاہری کے ساتھ سنت کبیرنگر اور دیوریا کی ٹیموں سے گراؤنڈ پر پہونچ کر تعارف بھی حاصل کیا۔ ان کے علاوہ سابق بی۔ ڈی۔ سی۔ انور انصاری ، سابق ڈی۔ ڈی۔ سی۔ محمد ذاکرعرف قدرتی ، عطاؤالرحمٰن انصاری نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت فرمائی۔ قصبہ سعادت گنج کے محمدنفیس انصاری اور ٹکرا کے ماسٹرمحمد زید نے اپنی شاندار کمنٹری سے سبھی میچوں کو مزید پرلطف بنادیا۔

اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل ایم ایس سی ٹکرا عثماں اور اعظم گڑھ کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں ٹکرا عثماں فاتح رہی۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل دیوریا اور سنت کبیرنگر کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میں سنت کبیرنگر نے فتح یاب ہوکر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

 ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ایم ایس سی ٹکرا عثماں اور سنت کبیرنگر کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ بہت ہی دلچسپ رہا۔ اور ٹکرا عثماں کو سنت کبیرنگر نے شکست دیکر فائنل کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

 اس موقع پر مولانا محمدفرمان مظاہری،راحت حسین انصاری ، قاری محمدحسان ، محمدعتیق انصاری اچھیچہ ، عبدالتواب انصاری پردھان زیدپور دیہات اور محمد ہارون انصاری موجود رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago