Categories: کھیل کود

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کرسیریز1-0سے جیت لی

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کرسیریز1-0سے جیت لی

رمیش مینڈس اور پروین جیو وکرما کی عمدہ بولنگ کی بدولت دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 209 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی سری لنکا نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جیت لی۔ دوسری اننگز میں جے وکرما نے پانچ اور مینڈس نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم ، جو پانچویں دن منگل کو 5 وکٹ پر 177 سے آگے تھی ،کوتیسرے اوور میں ابتدائی دھچکا لگا ۔ جے وکرما نے لنٹن داس (17) کو ایل بی ڈبلیو کرکے سری لنکا کو چھٹی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ، مہدی حسن اور تاج الاسلام نے ساتویں وکٹ کے لئے 23 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس شراکت داری کودھننجے ڈی سلوا نے توڑا تھا۔ انہوں نے 62 ویں اوور میں تاجل (2) کو پویلین بھیج دیا اور بنگلہ دیش کا اسکور 7 وکٹوں پر 206 رنز تھا۔ اس کے بعد ، رمیش مینڈس نے تسکین احمد (7) کو آوٹ کرکے سری لنکا کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ، 227 کے مجموعی اسکور پر جے وکرما نے بنگلہ دیش کو نواں دھچکا دیا۔ 71 ویں اوور میں پتھم نسانکا کے ہاتھوں مہدی (39) کو کیچ کراکربنگلہ دیش کو نواں جھٹکا دیا۔

اسی اوور میں ،انہوں نے ابو جاوید (0) کوایل بی ڈبلیو کرکے بنگلہ دیشی اننگز کوختم کیا اور ٹیم کو 209 رنز سے فتح دلائی۔ جے وکرما نے دوسری اننگز میں 86 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ، پہلی اننگز میں بھی چھ وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 493 رنز بنائے تھے ، جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 251 رنز پر سمٹگئی اور سری لنکا کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 242 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago