Categories: کھیل کود

بی سی سی آئی نے ٹی- 20 ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کی نئی جرسی کی نقاب کشائی کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کو ٹی- 20 ورلڈ کپ سے قبل ٹیم انڈیا کی نئی جرسی کی نقاب کشائی کی۔ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں گہرے نیلے رنگ کی جرسی پہنے گی، لیکن ہلکے نیلے رنگ کاجو ٹچ دیا گیا ہے وہ اسے بالکل نیا احساس دے رہا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ اسپانسر ایم پی ایل اسپورٹس کے ساتھ بی سی سی آئی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر جرسی کی نقاب کشائی کی۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ جرسی کو شائقین کے اربوں چیئرس سے متاثر ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بی سی سی آئی نے اپنے 5 اسٹار کھلاڑیوں کی ایک تصویر کے جرسی کی پہلی لک کو لانچ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ”پیش کرتے ہیں بلین چیئرس جرسی۔ اس جرسی کا پیٹرن ٹیم کے کروڑوں مداحوں کے ذریعہ کیا جانے والا چیئرس ہے۔“ٹی 20 ورلڈ کپ کی شروعات17 اکتوبر کومیزبان عمان اور پاپوآ نیو گنی کے درمیان پہلے راؤنڈ کے گروپ بی مقابلے سے ہوگی۔گروپ بی کی دیگر ٹیمیں اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش شام کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ گروپ اے میں آئرلینڈ، ہالینڈ، سری لنکا اور نمیبیا ہیں۔ پہلے راؤنڈ کے میچز 22 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 23 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں آگے بڑھیں گی۔ پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار، 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago