Categories: کھیل کود

یوم آزادی کی تقریب میں اولمپک ٹیم ہوگی مہمان خصوصی، وزیر اعظم مودی کریں گے مدعو

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی یوم آزادی  کے موقع پر پورے ہندوستانی اولمپک دستے کو لال قلعہ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کریں گے۔دعوت کے ساتھ  وزیر اعظم مودی ذاتی طور پر تمام لوگوں سے ملیں گے اور ان سے بات چیت بھی کریں گے۔ لال قلعہ پر پروگرام کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی اولمپکس میں شامل تمام ہندوستانی شرکا کو اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کے لیے مدعو کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح ہوکہ ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب اولمپکس میں شرکت کے لیے گئے مکمل دستے کو یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی لال قلعہ میں مدعو کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ وزیر مودی نے ٹوکیو روانگی سے قبل بھی  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ان سے بات کی تھی اور اچھی کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاتھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اولمپکس 2020 کا انعقاد جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کیا جا رہا ہے جس میں کل 228 کھلاڑی اور مینجمنٹ ٹیم بھارت سے بھیجی گئی ہے۔ اس میں تقریباً120 ایتھلیٹ ہیں جبکہ باقی کوچ اور دیگر ممبران ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے ہاتھ اب تک دو تمغے لگے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے چاندی اور بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے کانسے کا تمغہ جیتاہے۔ باکسر لولینا بورگوہین نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کرایک اور تمغے کو یقینی بنالیا ہے۔  ان کے علاوہ مرد اور خواتین،دونوں ہاکی ٹیمیں میڈل کے بہت قریب ہیں۔ مردوں کی ٹیم سیمی فائنل میں ہار گئی ہے اور اب کانسے کے تمغے کے لیے کھیلے گی۔ اس کے ساتھ ہی خواتین کی ٹیم کو سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا سامنا کرنا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago