سرکاری ملازمین کے لیے پھرخطرے کی گھنٹی،مجموعی کارکردگی کالیاجائے گامکمل جائزہ

سری نگر،17،جولائی۔(انڈیا نیرٹیو)

حکام نے حکم دیا ہے کسی بھی محکمہ میں 22سال کی سروس مکمل اور48سال عمر کے ایسے تمام ملازمین کی نشاندہی کے عمل میں تیزی لائیں،جو کام کے اعتبارسے ناکارہ ہیں، اورکام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔ نمائندے کے مطابق چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اس حوالے سے تازہ سرکیولر جاری کرتے ہوئے 22سال کی سروس مکمل کرچکے اور48سال کی عمر کوپہنچنے والے سبھی سرکاری ملازمین کی کارکردگی کاجائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے گزشتہ برس اکتوبرکے مہینے میں حکومت ِجموں وکشمیرنے جموں وکشمیرسیول سروس ریگولیشنزکے دفعہ226(2)میں ترمیم کرتے ہوئے اس بات کی راہ ہموار کردی تھی کہ جن سرکار ی ملازمین کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی ہوگی،اورجن کی سروس کے22سال پورے ہوئے ہوں گے اورجن کی عمر48سال ہوگی،اْن کوملازمتوں سے قبل ازوقت ریٹائر کردیاجائے گا۔جموں وکشمیرکے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتانے 15جولائی کوجاری کردہ ایک سوکولرمیں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں سے کہاہے کہ وہ متعلقہ محکموں میں 22سال کی سروس مکمل اور48سال عمر کے ایسے تمام ملازمین کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے عمل میں تیزی لائیں،اوریہ دیکھیں کہ ایسے کون سے ملازمین کام کے اعتبارسے ناکارہ ہیں اورکام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ سرکیولرمیں انتظامی سیکرٹریوں سے کہاہے کہ وہ مذکورہ بالازمرے میں آنے والے تمام سرکاری ملازمین کی کارکردگی کاجائزہ لے کر ایسے ملازمین کی نشاندہی کریں جوکام کے اعتبارسے ناکارہ ہیں اورموجودہ عہدہ یاذمہ داری جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔چیف سیکرٹری نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہاہے کہ وہ کام کے اعتبارسے ناکارہ اورموجودہ عہدہ یاذمہ داری جاری رکھنے کے حوالے سے نا اہل ملازمین کی نشاندہی کاکام مکمل کرکے ان کی لسٹ جائزہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں تاکہ ان کی فہرستوں کومجاز اتھارٹی کے پاس ضروری غور کے لیے بھیجاجائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago