Categories: اردو

وکالت، صحافت، شاعری اور سیاست: لاجواب تھے اٹل بہاری واجپئی

وکالت، صحافت، شاعری اور سیاست: لاجواب تھے اٹل بہاری واجپئی

Atal Bihari Vajpayee

اٹل بہاری واجپئی لاجواب تھے۔ وکالت میں تو زیادہ دل نہ لگا۔ لیکن سیاست سے پہلے صحافت میں خوب نام کمایا۔ پھر بطور شاعر بھی اچھی خاصی شہرت حاصل کی۔ اور سیاست میں تو سنگ میل کی حیثیت تھی ہی ان کی۔ وزیر اعظم کے طور پر پانچ سال پورا کرنے والے پہلے غیر کانگریسی لیڈر تھے۔ ان سے قبل مرار جی ڈیسائی، چودھری چرن سنگھ، وی پی سنگھ، چندر شیکھر، اندر کمار گجرال اور دیوی گوڑا جیسے لوگ بطور وزیر اعظم پانچ سال کی مدت پوری نہ کر سکے تھے۔ اٹل بہاری واجپئی کی شخصیت ایک چھتنار درخت کی سی تھی۔ جو ان کے سیاسی نظریات سے اختلاف کرتے تھے وہ بھی ان کی قدر کرتے تھے۔

اٹل جی 25 دسمبر 1924کو موجودہ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیدا ہوئے۔ سنہ 2018میں دہلی میں 16اگست کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ اٹل جی نے ایک بھرپور زندگی بسر کی۔ وہ پانچ دہایؤں تک ممبر آف پارلیامنٹ رہے۔ دس مرتبہ لوک سبھا کا الکشن جیت کر پارلیامنٹ پہنچے۔ شادی نہیں کی تھی۔ اپنے کنوارے پن کو لے کر بھی کئی بار سرخیوں میں رہے۔ بے مثال خطیب مانے جاتے تھے۔ لوک سبھا میں بولتے تو سناٹا چھا جاتا تھا۔ پارٹی لائین سے الگ ہٹ کر بات کرنے کاحوصلہ بھی تھا ان میں۔ پنڈت نہرو نے ان کی تعریف کی تھی۔ وہ خود اندرا گاندھی کی تعریف کر چکے تھے۔

Atal Bihari Vajpayee
پچیس دسمبر کو جب دنیا کرشمس کا تہوار مناتی ہے اسی دن اٹل جی کے چاہنے والے ان کی یوم پیدائش مناتے ہیں۔ آج بھی صدر جمہوریہ شری رام ناتھ کوند اور پردھان منتری شری نرندر مودی وغیرہ نے اٹل جی کو یاد کر کے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی جی کو یوم پیدائش پرخراج عقیدت

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 96 ویں یوم پیدائش پر ان کی سمادھی ’سدیو اٹل‘ پر خراج عقیدت پیش کئے مسٹر مودی نے آج صبح واجپئی کی سمادھی کا دورہ کیا اور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، دیگر مرکزی وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سابق وزیراعظم، بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر جمعہ کے روز یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹر کووند نے مسٹر واجپئی کو راجدھانی واقع سمادھی سدیو اٹل پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago