صدر جمہوریہ نے لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دی

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعہ کے روز دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

صدرجمہوریہ نے یہاں ایک مبارکبادی پیغام میں کہا ، "دیوالی کے موقع پر ، میں تمام ملک کے عوام اور بیرون ملک مقیم تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔" انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب اور مسلک کے لوگوںکے ذریعہ منایا جانے والے یہ تہوارملک کے عوام کے اتحاد ، خیر سگالی اور بھائی چارے کو تقویت بخشتا ہے۔ یہ تہوار ہمیں انسانیت کی خدمت کی طرف گامزن ہونے کی ترغیب دیتا ہے“۔ Diwali 2020

غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے صدر جمہورریہ نے کہا کہ آئیے ہم عزم لیں کہ جس طرح ایک جلتا ہوا دیا بہت سے دیئے کو روشن کرسکتا ہے ، اسی طرح ہم معاشرے کے غریب ، مسکینوں اورضرورتمند لوگوں کی زندگیوں میں بھی خوشیاں بانٹتے ہوئے امید اورخوشحالی کا چراغ بنیں۔

کووند نے کہا کہ دیوالی صفائی ستھرائی کا بھی تہوار ہے ، لہٰذا آلودگی سے پاک ، ماحول دوست اور صاف دیوالی منا کر فطرت کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ خوشی اور روشنی کا یہ مہاپرو ملک کے ہر گھر میں خوشی ، امن اور خوشحالی لائے۔Diwali Wish

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکراور اقلتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے ہفتے کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار سبھی ملک کے عوام کی زندگی میں سکھ اور خوشحالی لائے۔‘‘
مسٹر شاہ نے ٹویٹر کیا ، ’’دیوالی کا یہ مقدس تہوار تمام شہریوں کی زندگیوں میں خوشی اور خوشحالی لاتا ہے ، میں سب کو اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔ دیپ اتسو کی نیک خواہشات۔ ‘‘
مسٹر جاوڈیکر نے کہا ، ’’تمام عوام کو دیوالی مبارک ہو۔‘‘
مسٹر نقوی نے ٹویٹ کیا ، "دیوالی کے تہوار کے موقع پر آپ سب کو دلی مبارک باد۔‘‘Prsident of India

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…