Categories: اردو

نئے پارلیمنٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد 10 کو، وزیر اعظم بھومی پوجن کریں گے

New Parliament building

نئی دہلی ، 05 دسمبر. لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ہفتہ کے روز بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 10 دسمبر بروز جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس کی نئی عمارت کے لئےبھومی پوجن کر اس کا سنگ بنیا د رکھیںگے۔ اس کی اونچائی بھی موجودہ پارلیمنٹ ہاوس کے برابر ہوگی۔

لوک سبھا اسپیکر برلا نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پارلیمنٹ کا اجلاس نئی عمارت میں بلایا جائے گا۔ اس عمارت میں ہندوستان کے ثقافتی تنوع کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔

موجودہ عمارت جتنی ہی اونچی

انہوں نے کہا کہ نئی عمارت 64500 مربع میٹر کے رقبے میں پھیلی ہوگی اور اس کی تعمیر پر 971 کروڑ روپئے لاگت آئے گی۔ یہ پارلیمنٹ کی سابقہ عمارت سے 17 ہزار مربع میٹربڑی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیا پارلیمنٹ ہاوس اگلے سو سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جارہا ہے۔ ٹاٹا پروجیکٹ لمیٹڈ کو اس کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ اسے ایچ سی پی ڈیزائن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت میں 1224 ارکان پارلیمنٹ ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ شکتی بھون کی جگہ دونوں ایوانوں کے ممبران کے لئے آفس کمپلیکس تیار کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کی سابقہ عمارت

برلا نے کہا ، "موجودہ شرام شکتی بھون کی جگہ ہر ممبر پارلیمنٹ کو 40 مربع میٹر کا دفتر مہیا کیا جائے گا۔ یہ دفتر زیرزمین راستے کے ذریعے نئے پارلیمنٹ ہاوس سے منسلک ہوگا“۔برلا نے کہا کہ اس تقریب کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ کچھ اس میں براہ راست شامل ہوںگے اور کچھ ورچوئل میڈیم کے ذریعہ شامل ہوںگے ۔ بھومی پوجن پروگرام میں کورونا سے متعلق تمام رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گا۔

نئی عمارت میں ایک بڑا آئینی ہال ہوگا ، جو ہندوستان کے جمہوری ورثے کو ظاہر کرے گا۔ اس کے علاوہ اس میں ممبران پارلیمنٹ کے لئے ایک لاونج ، لائبریری اور مختلف کمیٹیوں کے کمرے ، کھانے پینے کے مقامات اور پارکنگ کا بندوبست ہوگا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اب سے زیادہ کمیٹی روم اور پارٹی دفاتر ہوں گے۔

موجودہ شرام شکتی بھون

نئی عمارت میں ممبران پارلیمنٹ کی تعداد میں اضافے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہاں لوک سبھا میں 888 اور راجیہ سبھا میں 384 ممبران کے بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ اس وقت لوک سبھا میں 543 اور راجیہ سبھا میں 245 ممبران کے بیٹھنے کا انتظام ہے۔

انہوں نے کہا ، "موجودہ پارلیمنٹ ہاوس ہمارا ورثہ ہے اوروہیں پر ہمارا آئین تخلیق گیا تھا۔ مجاہدین آزادی نے یہیں بیٹھ کر آئین کو حتمی شکل دی تھی۔یہ آئندہ نسلوں کے لئے باعث ترغیب ہوگی‘۔

New Parliament building

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago