ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کارجحان جاری ہے۔ سردست ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار ہے۔ کل متاثرہ کیسوں میں زیر علاج مریضوں کی  حصہ داری ( تعداد) مزید گھٹ کر 2.72 فیصد رہ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 1389 کی کل کمی آئی ہے۔

ایک مہینے سے زیادہ عرصے کے دوران روزانہ جو نئے معاملے آئے ہیں.

سردست  ایک مہینے سے زیادہ عرصے کے دوران روزانہ جو نئے معاملے آئے ہیں. وہ روزانہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کے مقابلے کم ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 20.021 افراد کووڈ سے متاثر پائے گئے ۔ اسی مدت کے دوران 21131 افراد کو رونا سے شفایاب ہوئے ۔ جس سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی کا رجحان یقینی ہوا ہے۔ صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 98 لاکھ یعنی 9782669 ہے۔ جب کہ شفایاب ہونے کی شرح  95.83 فیصد ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں اور زیر علاج مریضوں کے درمیان فرق لگاتار بڑھ رہا ہے. اور  یہ آج 95 لاکھ کو پا رکر گیا ہے۔

India Active Corona Caseload

اگر ہم عالمی سطح پر ہندوستان کا موازانہ کریں تو یہاں  کورونا کے سب سے کم معاملے ہیں۔اور فی دس لاکھ آبادی کے حساب سے  ہندوستان میں کورونا کے معاملات سب سے کم ہیں۔ یہ تعداد7,397 ہے۔ فی دس لاکھ آبادی کے حساب سے   روس ، برطانیہ ، اٹلی ، برازیل ، فرانس، اور امریکہ میں سب سے  زیادہ  معاملات  ہیں۔

10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صحت یاب ہونے والے معاملوں کا فیصد 72.92 ہے۔

کیرالہ میں  ایک ہی دن میں سب سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے وہاں 3,463 نئے مریض صحت یاب ہوئے جب کہ مہاراشٹر میں 2,124 افراد صحت یاب  ہوئے۔اس کے بعد مغربی بنگال میں 1,740 مریض صحت یاب ہوئے۔

79.81 فیصد سے معاملوں کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

روزانہ نئے معاملوں  کے لحاظ سے کیرالہ سرفہرست ہے وہاں کورونا کے 4,905 نئے معاملے درج ہوئے اس کے بعد مہاراشٹر کا  نمبر ہے جہاں 3,314 معاملے درج ہوئے جب کہ  مغربی بنگال میں 1,435 نئے معاملے درج ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا  سے 279 افراد کی  موت ہوئی ہے۔

جن ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں روزانہ کورونا سے موت ہوئی ہے ان میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 88 اموات ہوئیں جب کہ مغربی بنگال 29 اور کیرالیہ میں روزانہ 25 اموات ہوئیں۔

ہندوستان میں روزانہ اموات میں لگاتار کمی کارجحان ہے۔ ہندوستان میں دس لاکھ کی آبادی پر اموات 107 ہے جو دنیا میں سب سے کم ہے جب کہ عالمی اوسط 224 ہے۔

India Active Corona Caseload

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…