Urdu News

فجی میں 12ویں عالمی ہندی کانفرنس کا آغاز

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر

فجی، 15 فروری (انڈیا نیریٹو)

ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے فجی کے صدر ولیم کاٹونیویرے کے ساتھ 12ویں عالمی ہندی کانفرنس کے ڈاک ٹکٹ کا اجراء کرتے ہوئے نصف درجن کتابوں کا اجرا کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 12ویں عالمی ہندی کانفرنس کا افتتاح نادی (فجی) میں کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے اس پر فجی کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر فجی کے صدر ولیم کاٹونیویرے نے کہا کہ یہ فورم ہندوستان کے ساتھ فجی کے تاریخی اور خصوصی تعلقات کی پائیدار طاقت کا جشن منانے کا ایک منفرد موقع ہے۔ جہاں تک تفریح کا تعلق ہے، فجی کے لوگ ہندوستانی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

وہ دور پیچھے رہ گیا جب ترقی کو مغربیت کے مترادف سمجھا جاتا تھا۔: وزیر خارجہ

ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ وہ دور پیچھے رہ گیا جب ترقی کو مغربیت کے مترادف سمجھا جاتا تھا۔ نوآبادیاتی دور میں دبائی گئیں تمام زبانیں اور روایات آج عالمی سطح پر گونج رہی ہیں۔ اب یہ بہت ضروری ہے کہ دنیا کو تمام ثقافتوں کی جانکاری ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگ غیر ملکی ماحول سے جڑے ہوئے ہیں۔ شاید وہیں گھر بھی بسائیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ وہ لوگ اپنی شناخت اور وراثت پر فخر کریں، اس پر قائم رہیں۔ مقامی ثقافت سے جڑے رہنے کے لیے اپنی زبان میں بات چیت سب سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔

جے شنکر نے کہا کہ عالمی ہندی کانفرنس جیسے پروگراموں کا مقصد ہندی زبان کے مختلف پہلوؤں، اس کے عالمی استعمال اور فروغ پر مرکوز ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے فجی، بحرالکاہل کے خطہ اور انڈینٹڈ ممالک میں ہندی کی حیثیت، ہندی پر آئی ٹی، سنیما اور ادب کے اثرات وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس موقع پر ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلیدھرن نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد فجی میں ہندی لیباریٹری کا قیام ہے۔ یہ تجربہ گاہ فجی کے ہندی سے محبت کرنے والوں کے لیے ہندوستان کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔

Recommended