عالمی

الفریڈ نوبل کی یاد میں اقتصادیات کاسویریجس رکس بینک ایوارڈ تین امریکی اسکالرز کے نام

نوبل انعام دینے والے ادارے رائل سویڈش اکیڈمی کا اعلان

یہ ایوارڈ بینکوں اور مالیاتی بحران پر تحقیق کے لیے دیا جائے گا

دنیا بھر میں مشہور نوبل انعامات کے اعلانات کے بعد اب  نوبل انعامات کے روح رواں  الفریڈ نوبیل کی یاد میں قائم کیے جانے والے سویریجس رکس بینک پرائز کا اعلان کیا گیا ہے۔

اقتصادیات میں بہترین تحقیق  کے لئے تین امریکی اسکالرز کو مشترکہ طور پر سویریج رکس بینک ایوارڈ دیا گیا ہے۔رکس بینک ایوارڈ پرائز نوبل انعامات کے بانی الفریڈ نوبل کی یاد میں دیا جاتا ہے۔

سال 2022 کے لیے اقتصادیات میں سویریج رکس بینک انعام مشترکہ طورپرواشنگٹن،امریکہ  کے بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کے بین ایس برنانکے، یونیورسٹی آف شکاگو، امریکہ کے ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اورامریکہ کے ہی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے فلپ ایچ ڈائب وگ کو دیا گیا ہے۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے پیر کو اعلان کیا کہ تینوں اسکالرز کو یہ اہم ایوارڈ ان کی بینکوں اورمالیاتی بحران پر تحقیق کرنے پر دیا جائے گا۔

ان کی تحقیق کے نتیجے میں بینکوں کو لے کر  عوام کی سمجھ میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بینکوں کو مزید باقاعدہ بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اس تحقیق سے بینکاری بحران کو سمجھنے اور اس سے نکلنے کا راستہ جاننے میں بھی مدد ملی ہے۔

یہ تحقیق طویل مدت میں ڈپریشن کا سبب بننے والی مالی پریشانیوں کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ یہ مالیاتی بحران معاشرے کے لیے سنگین مسائل پیدا کرنے والے ہوتے ہیں، اس لیے یہ تحقیق ان مسائل سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago