Categories: عالمی

برطانیہ کے وزیر صحت نے کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر استعفیٰ دے دیا

برطانیہ کے وزیر صحت نے کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر استعفیٰ دے دیا

لندن ، 27 جون (انڈیا نیرٹیو)

کورونا قوانین کی خلاف ورزی اور اپنے ساتھی کوگلے لگانا برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک کوبھاری پڑگیا ، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا۔ اپنے ساتھی کو بوسہ اور گلے لگانے کی خبروں کے بعد سے ہانکوک مخالف پارٹیوں کے ہدف پر تھے۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے ہانکاک کے استعفی کے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

میٹ ہینکوک نے مستعفی ہوجانے کے بعد کہا کہ ہم نے وبائی مرض سے لڑنے کے لیے ایک ملک کی حیثیت سے بہت محنت کی ہے۔اگر میری نجی زندگی کی وجہ سے اس کام میں رکاوٹ آتی ہے تو میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیتاہوں۔

معلومات کے مطابق برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے دفتر میں موجود اپنے ساتھی کو بوسہ دیا ، جس کے بعد برطانیہ کے سیاست میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ ان پر معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا اور تصویر منظر عام پر آنے کے بعد ان پر تنقید کی گئی تھی۔

اس کے خاتون ساتھی کو بوسہ دینے کی یہ تصویرتمام اخبارات کے ذریعہ پہلے صفحے پرچھاپی تھی ، جس کے بعد برطانیہ کے وزیر صحت ہانکوک نے معذرت کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ میٹ ہینکوک کا ایلی کے ساتھ عشق ہے۔ اس خاتون کی تقرری گذشتہ سال ہی کی گئی تھی۔یہ تصویر ہینکوک کے دفتر سے پچھلے مہینے لی گئی تھی تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago