پورٹ لوئس،21 فروری
ماریشس میں آسمانی آفت سے زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ پیر کو طوفان فریڈی کے ٹکرانے سے شدید بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی وجہ سے ہوا کی رفتار 280 کلومیٹر یا 170 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔آنے والے خطرے کے پیش نظر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور اسٹاک ایکسچینج کو بند کر دیا گیا ہے۔
لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اس کے ساتھ ہی سمندر میں سات میٹر اونچی لہریں اٹھنےکا بھی امکان ہے۔ ماریشس کے وزیر اعظم پروِند جگناتھ نے شہریوں سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک طاقتور طوفان ہے۔ اس سے ماریشس، روڈرگس اور سینٹ برینڈن جزائر کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔سائیکلون فریڈی کے منگل کی رات کمزور ہونے کی توقع ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…