Categories: عالمی

سیاسی بحران کا سامنا کرنے والے عمران خان کو حاصل ہوئی روس کی حمایت

روس نے کہا، امریکہ عمران کو ماسکو دورے کی سزا دے رہا ہے

پاکستان میں سیاسی بحران کا سامنا کرنے والے عمران خان کو اب روس کا سہارا ملا ہے۔ مسلسل ایک طاقتور ملک پر اپنی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگا رہے عمران کی بات کی روس نے حمایت کی ہے۔ روس نے کہا ہے کہ امریکہ عمران کو فروری میں ماسکو کا دورہ کرنے کی سزا دے کر غیر مستحکم کر رہا ہے۔

پاکستان میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر سبکدوش ہونے والے وزیراعظم  بین الاقوامی سازش کا الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ امریکہ سے ان کے پاس حکومت گرانے والا ایک خط بھی آیا تھا۔گذشتہ جمعہ کو انہوں نے امریکہ کا نام لیے بغیر کہا تھاکہ ان کے روس کے دورے سے ایک طاقتور ملک ناراض ہو گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بہت طاقتور ملک نے ان سے پوچھا کہ وہ روس کیوں گئے؟۔وہ ایک ملک سے پوچھ رہے ہیں کہ ہم روس کیوں گئے؟۔ اس لیے وہ ہم سے ناراض ہیں۔ ان کے بیان کا اشارہ  امریکہ کی طرف تھا لیکن روس نے کھل کر امریکہ پر الزام لگایا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے 23 سے 24 فروری کو روس کے دورے کے اعلان کے بعد سے امریکہ اور اس کے حامی ممالک نے عمران پر روس کا سفر نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا تھا۔ اس کے باوجود جب عمران خان پہنچے تو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو بلایا گیا اور دورہ فوری منسوخ کرنے کو کہا گیا۔ اس کے باوجود جب ایسا نہ ہوا تو عمران کو عہدے سے ہٹانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔ انہوں نے امریکہ کے اس اقدام کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago