Categories: عالمی

جی۔7 میں دہشت گردی، ماحولیات، فوڈ سیکورٹی اور جمہوریتی اقدار پر بات چیت متوقع: وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ جی-7 سربراہی اجلاس میں ماحولیات، توانائی، آب و ہوا، غذائی تحفظ، صحت، انسداد دہشت گردی، صنفی مساوات اور جمہوریت جیسے عصری مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانفرنس کے موقع پر بعض ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

جرمنی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تین روزہ (26-28) دورے پر روانگی سے قبل جاری کردہ ایک بیان میں، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جرمن ایوان صدرمیں ہونے والے جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جرمن چانسلراولاف اسکولز کی دعوت پر جرمنی کے سلاس ایلموکا دورہ کریں گے۔گزشتہ ماہ بھارت-جرمنی بین الحکومتی مشاورت(IGC) کے بعد چانسلرا سکولز سے دوبارہ مل کر خوشی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کو متاثر کرنے والے اہم عالمی مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش میں جرمنی نے دیگر جمہوریتوں جیسے ارجنٹائن، انڈونیشیا، سینیگال اور جنوبی افریقہ کو بھیG-7 سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ سیشن کے دورانG-7 ممالک، G-7 پارٹنر ممالک اور ماحولیات، توانائی، آب و ہوا، خوراک کی حفاظت، صحت، انسداد دہشت گردی، صنفی مساوات اور جمہوریت جیسے اہم مسائل پر بین الاقوامی تنظیموں، G-7 کے کچھ رہنماؤں اور سربراہی اجلاس کے دوران شرکت کرنے والے ممالک سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جرمنی میں اپنے قیام کے دوران وہ یورپ بھر سے ہندوستانی ڈائاسپورا کے ممبران سے ملاقات کے بھی منتظر ہیں، جو اپنی مقامی معیشتوں کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات کو بہتر بنانے میں بہت زیادہ تعاون کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وطن واپسی پر وہ متحدہ عرب امارات کے سابق صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر ذاتی تعزیت کا اظہار کرنا چاہیں گے۔ امارات اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کے لیے ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں مختصر قیام کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago