Urdu News

روس کے پولینڈ میں میزائل داغنے سے گوٹیرس اور بائیڈن فکر مند

واشنگٹن،16 نومبر (انڈیا نیریٹو)

روس اور یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ نے منگل کو کہا کہ ماسکو ساختہ دو میزائل ان کے ملک پر فائر کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ جی- 20 سربراہی اجلاس کے درمیان پولینڈ کا یہ الزام تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھا رہا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس اور امریکی صدر جو بائیڈن نے پولینڈ پر میزائل داغنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے بروز منگل کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس پولینڈ میں میزائل حملوں کی خبروں سے فکر مند ہیں۔ گوٹیرس کو امید ہے کہ ان حملوں کی مکمل جانچ کی جائے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی پولینڈ میں میزائل حملوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بائیڈن نے یہ بات انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی-20 اجلاس کے لیے عالمی رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد کہی۔

Recommended