عالمی

پاک مقبوضہ کشمیرمیں طالبات اوراساتذہ کے لیےحجاب لازم،کیاسوچتے ہیں آپ؟

 مظفر آباد۔ 7؍ فروری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زیر قیادت حکومت نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں شریک تعلیمی اداروں میں طالبات اور اساتذہ کے لیے حجاب کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سماء کی اطلاع کے مطابق  اس سلسلے میں پی او کے حکومت کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شریک تعلیمی اداروں میں طالبات اور اساتذہ کے لیے حجاب پہننا لازمی ہوگا۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مقامی صحافیوں نے سردار تنویر کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ماریانا بابر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس فیصلے پر تنقید کی اور زور دیا کہ خواتین کو انتخاب دیا جانا چاہیے۔

ایک ٹویٹ میں، ماریانا بابر نے کہا کہ پی او کے حکومت نے “مکسڈ صنفی تعلیمی اداروں میں خواتین طالبات اور اساتذہ کے لیے حجاب پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ پیر کو جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ایک انتخاب دیں ،خواتین اور مردوں کو حکم دینا بند کریں۔

مرتضیٰ سولنگی نے تحریک انصاف کی حکومت کے فیصلے کا موازنہ طالبان کے فیصلے سے کیا ہے۔  پچھلے سال طالبان نے بھی افغانستان میں خواتین کے لیے عوام میں حجاب پہننا لازمی قرار دیا تھا۔ سولنگی نے کہا، پہلے افغان طالبان نے “غلامی کا طوق” توڑا، جیسا کہ طالبان خان نے اعلان کیا تھا اور اب ان کے عظیم نائب نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں “غلامی کی بیڑیاں توڑ دی ہیں”۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago