تہذیب و ثقافت

اردو اکادمی دہلی کا 32 واں اردو ڈرامافیسٹول اختتام پذیر

 آخری دن ڈراما ’رابعہ ‘کو ناظرین نے بے حد پسند کیا

نئی دہلی
محکمہ فن،ثقافت والسنہ خطہ قومی راجدھانی، حکومت دہلی، اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام سری رام سینٹر، صفدر ہاشمی مارگ، منڈی ہاؤس نئی دہلی میں 32 ویں چھ روزہ اردو ڈراما فیسٹول آج اختتام پذیرہوگیا۔ گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی ناظرین کی بڑی تعداد پہنچی اور ڈرامے کوپسندکیا اور فن کاروں کی پیش کش کو سراہا۔

ڈراما فیسٹول کے آخری دن پرینکا شرما کی ہدایت میں سلی سولس فاؤنڈیشن تھیٹر گروپ نے محمد علیم کا تحریر کردہ ڈراما ’’ رابعہ ‘‘ پیش کیا۔ڈراما ’’رابعہ ‘‘میں رابعہ کا مرکزی کردار پرینکا شرما نے ادا کیا۔ اس کے علاوہ نکیتا راوت (بھابھی)، شوبھا بھاردواج (امی)، وکاس بہاری (ابو)، تانیہ (چھوٹی رابعہ)، روبینہ سیف (چاچی)، کوکب فرید (مولانا)، شعیب تیاگی (کبیر میاں)، کپل سہراوت (زاہد)، انشو، مانیا، روبینہ، عالیہ (پڑوسن) اور یشوی مہرا، پنیت آنند، راہل چوہان، سنجیو، محمد علیم وغیرہ نے بہت خوبصورت انداز میں کردار نگاری کے جوہر دکھائے۔ڈراما ایسا اثرانگیز تھا کہ مجمع پر سکوت طاری ہو گیا اورناظرین آبدیدہ ہوگئے۔

ڈرامے کا ایک منظر

ڈراما شروع ہونے سے قبل اطہر سعید نے ہدایت کار، تخلیق کار اور ڈراما ’’رابعہ‘‘کا مختصراً تعارف کرایا اور ڈرامے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ڈراما ادب کا بہت اہم حصہ ہے اور ادب نے ہمیشہ سماج کو آئینہ دکھایا ہے، تھیٹر نے ہمیشہ سچائی کی ترجمانی کرنے کی کوشش کی ہے۔
32واں چھ روزہ اردو ڈرامافیسٹول یکم مارچ کو شروع ہوا تھا ، جس کا اختتام آج ’’رابعہ‘‘ کی پیشکش کے ساتھ ہوا ۔اس  فیسٹولمیں لمحوں کی ملاقات،بدذا ت ،آذر کا خواب، جون ایلیا کا جن،اکیلی اوررابعہ کے نام سے شاندار ڈرامے پیش کیے گئے ،سبھی ڈراموں میں ناظرین کی کثیر تعداد موجود رہی اور ڈرامے کے اداکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔ اس اعتبار سے سبھی ڈرامے بہت مقبول ہوئے اور پسند کیے گئے۔

ڈرامے کا ایک منظر

اس موقع پر ڈراما ’’رابعہ ‘‘ کے تخلیق کار محمد علیم نے ڈرامے کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذہب نے ہمیں جو اختیارات دیے ہیں ہماری سوسائٹی کو چاہیے کہ وہ ان کو ادا کرنے کی ترغیب دے اور ازدواجی زندگی کے سلسلے میں مذہب نے جو اختیارات دیے ہیں انھیں پورا کرنے کی بھی کوشش کرنی چاہیے۔

ڈرامے کا ایک منظر

ہم نے اس ڈرامے میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ اپنی آواز بلند کرنا سیکھیں ۔ہدایت کار پرینکا شرما نے  ڈرامے کی پیش کش کے لیے اردو اکادمی دہلی اور حکومت دہلی کا شکریہ ادا کیا۔
ڈرامے کے اختتام پر اردو اکادمی، دہلی کے سینئر اکاؤنٹس آفیسر کلبھوشن اروڑا نے ڈرامے کی ہدایت کار پرینکا شرما اور اس ڈرامے کے تخلیق کارمحمد علیم کو گلدستہ پیش کرکے خیر مقدم کیا۔
ناظرین میں پروفیسر محمد کاظم، حسن ربانی، ڈاکٹر فرمان چودھری، ارشاد سکندر، زاہد اور ریشماں فاروقی وغیرہ بطور خاص موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago