Categories: عالمی

بھارت ایک آزاد، جامع اور پرامن ہند۔ بحرالکاہل خطے کا خواہاں: بھارتی وزیر خارجہ

بنکاک میں چولالانگ کارن یونیورسٹی میں بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر

بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت ایک آزاد، جامع اور پرامن ہند۔ بحرالکاہل خطہ چاہتا ہے۔ جے شنکر، جو تھائی لینڈ کا دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے بنکاک کی چولالانگ کارن یونیورسٹی میں 'ہند-بحرالکاہل پر بھارت کا نقطہ نظر' پر ایک لکچر میں کہا کہ  بھارت کا نقطہ نظر اصولوں پر مبنی،  پائیدار اور شفافیت پرمشتمل بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کی رکنیت کے ساتھ کواڈ، ہند-بحرالکاہل خطے کے عصری چیلنجوں اور مواقع پر نظر رکھنے والی سب سے زیادہ موثرآواز رکھنے والی تنظیم ہے۔ ہند-بحرالکاہل خطے کے بھارتی نظریہ  میں سب سے اوپر تمام اقوام کی خودمختاری اور مساوات کے باہمی احترام کے ساتھ تنازعات کا پرامن حل ہے۔ اس کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کو ہند-بحرالکاہل خطے کے مرکز میں رکھنا بھارت کی ترجیح ہے۔

جے شنکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کواڈ کی سرگرمیوں سے پورا ہند-بحرالکاہل علاقہ مستفید ہوگا۔ عالمی نظام کا استحکام،  وسائل کی زیادہ منصفانہ اور جمہوری تقسیم پر منحصر ہے۔ جے شنکربھارت -تھائی لینڈ مشترکہ کمیشن کی نویں میٹنگ میں شرکت کے لئے منگل کو تھائی لینڈ پہنچے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago