Categories: عالمی

ہندوستان۔سعودی عرب نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان۔سعودی عرب دفاعی تعاون پر مشترکہ کمیٹی (جے سی ڈی سی) کا اجلاس دہلی میں منعقد ہوا

دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کا فیصلہ

ہندوستان کے سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع برائے اسٹریٹجک امور احمد اے عسیری نے جمعرات کے روز  دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہند-سعودی عرب دفاعی تعاون پر مشترکہ کمیٹی  (جے سی ڈی سی) کی بدھ کے روز نئی دہلی میں ہوئی 5ویں میٹنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کے بارے میں نائب وزیر دفاع نے سکریٹری دفاع کو آگاہ کیا۔

جے سی ڈی سی اجلاس کی مشترکہ صدارت جوائنٹ سکریٹری (مسلح افواج) دنیش کمار اور احمد اے عسیری نے کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ مشقیں، ماہرین کے تبادلے اور صنعتی تعاون سمیت  ملٹری ٹو ملٹری تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے کے لیے  مشترکہ منصوبوں کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موجودہ مشترکہ بحری مشقوں کے دائرہ کار کو بڑھانے اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ مشقوں کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں جے سی ڈی سی کا اگلا اجلاس 2023 میں سعودی عرب میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جے سی ڈی سی دو طرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلووں کا جامع جائزہ لینے اور رہنمائی کرنے کے لیے ہندوستان اور سعودی عرب کی وزارت دفاع کے درمیان ایک اعلیٰ ادارہ ہے۔ نائب وزیر دفاع نے چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) کے چیئرمین سے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف سے بھی بات چیت کی۔ وفد کے لیے ایک دفاعی صنعت کی بات چیت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کئی ہندوستانی دفاعی صنعتوں نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago