Categories: عالمی

بھارتی آرمی چیف نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ڈھاکہ، 19؍جولائی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنگلہ دیش کے اپنے چار روزہ دورے کے ایک حصے کے طور  پر ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے منگل کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ملاقات کی ۔  بنگلہ  دیش میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیا کہ  جنرل منوج پانڈے، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی، سی او اے ایس ہندوستانی فوج نے بنگلہ دیش کے معزز وزیر اعظم سے ایک بشکریہ ملاقات کی۔ انہوں نے ڈیفنس سروس کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، میرپور کا دورہ کیا اور طلبا افسران کو ہندوستان کے سلامتی کے نقطہ نظر پر لیکچر دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آپ کو بتا دیں کہ بھارتی آرمی چیف جو بنگلہ دیش کے چار روزہ دورے پر ہیں، اس دورے میں تین رکنی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش متنوع شعبوں میں مضبوط اور کثیر جہتی باہمی تعاون سے لطف اندوز ہوتے ہیں  جس میں تجارت اور کنیکٹیویٹی، توانائی اور بجلی، آبی وسائل، سرحدی انتظام، دفاع اور سلامتی، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط جیسے شامل ہیں۔ ایک روز قبل، بھارتی آرمی چیف نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے سلامتی کے مشیر میجر جنرل طارق احمد صدیق (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی مصروفیات کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago