Urdu News

ہندوستان کی معیشت 2047 تک 40 ٹریلین ڈالر ہوجائے گی: مکیش امبانی

مکیش امبانی

نئی دہلی، 29 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

مکیش امبانی نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ اس کی معیشت 3 سے 40 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ( آر آئی ایل ) کی کمان سنبھالتے 20سال مکمل ہونے کے بعدریلائنس فیملی ڈے فاونڈیشن 2022 کے موقعہ پر مکیش امبانی نے یہ بات کہ۔

آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بے یقینی، اتار چڑھاو اور دنیا کے کئی حصوں میںتناو کا ماحول ہے، ہندوستان کو عالمی سطح پر شائننگ اسپاٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ہم ایسے وقت میں جی رہے ہیں جب دنیا 21ویں صدی کو ہندوستان کی صدی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ دنیا کی نظریں ہم پر ہیں۔ اگلے 25 سال تبدیلی کے ہیں۔

مکیش امبانی نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے صد سالہ سال 2047 تک پائیدار اور مستحکم انداز میں 40 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال ہندوستان کی 5000 سال پرانی تاریخ میں تبدیلی لانے والے ہونے جا رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ 28 دسمبر کو مکیش امبانی نے آر آئی ایل کے چیئرمین کے طور پر 20 سال مکمل کر لیے ہیں۔ ان 20 سالوں میں مکیش امبانی نے ریلائنس کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

Recommended