Categories: عالمی

ایران کی سعودی عرب کوتہران میں سفارت خانہ کھولنے کی پیش کش

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تہران،27جنوری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مشرق وسطیٰ کے دو روایتی حریف ممالک کے درمیان اب فاصلے کچھ کم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ایران اور سعودی عرب کے سر براہان نے ایک دوسرے کی جانب تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے قدم بڑھائے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق  ایران نے سعودی عرب کو تہران میں سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد الہیان نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب سفارتی تعلقات معمول پرلانا چاہے تو ایران کے دروازے سعودی عرب کے لیے کھلے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات بحال کریں اورایک دوسرے کے ملکوں میں سفارت خانے کھولیں۔سعودی عرب نے کچھ روز قبل ایران کو او آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایرانی سفارتکاروں نے سعودی عرب میں  اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago