Categories: عالمی

کابل ائیرپورٹ پر پہلی کمرشل فلائٹ کی لینڈنگ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل،13ستمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی کمرشل پرواز کابل کے ہوائی اڈے پر اترگئی۔ اسلام آباد سے جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ]پی آئی اے[ کی پرواز <span dir="LTR">PK6249</span>سقوط کابل کے بعد آنے والی پہلی کمرشل پرواز ہے۔فلائٹ میں سوار فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کیایک صحافی کے مطابق "جہاز میں مسافر برائے نام موجود تھے۔ تقریبا دس مسافر۔ عملے کے افراد مسافروں سے زیادہ لگ رہے تھے۔"</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ کمپنی افغانستان میں معمول کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے تیار ہے مگر کابل سے پروازوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔افغانستان سے امریکی افواج اور تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے انخلاء کے وقت کابل ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا جسے طالبان حکومت نے قطر اور دیگر ممالک کے تعاون سے فعال کر نے میں کامیاب رہے ہیں۔اس سے قبل 3 ستمبر کو افغانستان کی ایک مقامی ائیرلائن اندرون ملک فلائٹس کا سلسلہ بحال کر چکی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago