ماسکو،20 جنوری (انڈیا نیریٹو)
روس ۔ یوکرین جنگ میں نیٹو کے کردار پر سوال اٹھانے والے روس نے ایک بار پھر ایٹمی جنگ کا انتباہ دیا ہے۔ روس کے سابق صدر اور کریملن کے سربراہ دمتری میدویدیف نے جمعرات کو نیٹو کو خبردار کیا کہ یوکرین میں روس کی شکست کے بعد ایٹمی جنگ کا امکان ہے۔
جب سے روس یوکرین میں داخل ہوا ہے، میدویدیف نے بار بار ایٹمی جنگ کے امکان کا ذکر کیا ہے۔ کریملن کے سربراہ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں روس کی شکست ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔
پوتن کی طاقتور سیکورٹی کمیٹی کے نائب رہ چکے میدویدیف نے ایک ٹیلی گرام پر لکھا کہ رسمی جنگ میں ایٹمی طاقت کی شکست ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔ ایٹمی طاقتوں نے کبھی بھی بڑے ٹکراؤمیں شکست کا سامنا نہیں کیا۔
سال 2008 سے 2012 تک صدارتی عہدے پر فائز رہے میدویدیف نے کہا کہ نیٹو اور دفاع سے متعلق دیگر رہنماؤں کا جرمنی کے ریمسٹن ایئر بیس پر مل کر یوکرین کی مدد کے لیے حکمت عملی کی منصوبہ بندی کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ مغربی یوکرین میں روس کو شکست دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔