نئی دہلی، 22 نومبر (انڈیا نیریٹو)
سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم ٹوئٹر کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے۔ ایلون مسک نے فی الحال ٹوئٹر پر بلیو ٹک کے لیے 8 ڈالر ماہانہ چارج کرنے کا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ مسک نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔
ٹوئٹرکو ٹیک اوور کرتے ہی مسک نے 8 ڈالر ماہانہ فیس پر بلیو ٹک دینا شروع کر دیا تھا لیکن نقلی بلیو ٹک اکاونٹ کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مسک نے اس سہولت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اب مسک نے یہ منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ مسک نے کہا کہ جب تک کسی شخص کی صحیح جانچ نہیں ہو جاتی، اسے ٹوئٹر کا بلیو ٹک نہیں دیا جائے گا۔
ٹویٹر کے سربراہ کے مطابق افراد اور اداروں کو مختلف رنگوں کی تصدیقی ٹِکس دیئے جائیں گی۔ اس سے کسی شخص اور ادارے کی ٹویٹس میں فرق معلوم کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر کی پیڈ بلیو تصدیق کی وجہ سے ایک بڑی دوا ساز کمپنی کو 1.20 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔