Categories: عالمی

نیپال کے پی ایم دیوبا نےآپریشن گنگا کے تحت 4 نیپالی شہریوں کو نکالنے کے لیے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا

کٹھمانڈو،13مارچ

نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے ہفتہ کو ' آپریشن گنگا' کے تحت جنگ زدہ یوکرین سے چار نیپالی شہریوں کو نکالنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ نیپالی وزیراعظم نے ٹویٹر پر لکھا کہ  "چار نیپالی شہری ابھی یوکرین سے بھارت کے راستے نیپال پہنچے ہیں۔

آپریشن گنگاکے ذریعے نیپالی شہریوں کی وطن واپسی میں مدد کے لیے وزیر اعظم  جناب نریندر مودیاور حکومت ہند کا شکریہ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے دوران ہندوستانی حکام جنگ زدہ ملک میں ہندوستانی شہریوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ وہاں پھنسے ہوئے غیر ملکی شہریوں کی مدد بھی کر رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، قبل ازیں، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھی ' آپریشن گنگا' کے تحت یوکرین میں پھنسے ہوئے بنگلہ دیشی شہریوں کو بچانے کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان نے یوکرین سے نو بنگلہ دیشیوں کو بازیاب کرایا تھا۔ مزید برآں، ایک پاکستانی طالبہ، عاصمہ شفیق، جسے ہندوستانی حکام نے بچایا بھی، نے کیف میں ہندوستانی سفارت خانے اور وزیر اعظم مودی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا، وزیر خارجہ  ایس جے شنکر نے جمعہ کو ان حکام کی تعریف کی جنہوں نے جنگ زدہ یوکرین سے طلباء کو واپس لانے کے لیے حکومت ہند کے ذریعہ شروع کیے گئے  'آپریشن گنگا' کے ہموار انعقاد میں سہولت فراہم کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان نے ' ا ٓپریشن گنگا' کے تحت اپنے 20,000 سے زیادہ شہریوں کو جنگ زدہ یوکرین سے نکالا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago